نماز اور اس کے آداب — Page 43
43 سنت نماز فرض نماز کے علاوہ جو نماز آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے بالعموم پڑھی جانی ثابت ہو اور جس کا ذکر احادیث میں بھی موجود ہے۔اس نماز کو سنت نماز کہتے ہیں۔سنت نبوی " کو اپناتے ہوئے ان کا پڑھنا عین ثواب اور ان کا چھوڑ نا ثواب اور روحانی ترقی سے محرومی ہے۔ویسے گناہ نہیں۔سنت نماز درج ذیل ہیں۔فجر کی دوسنت نماز ہے جو کہ فرض نماز سے پہلے پڑھی جاتی ہیں۔اگر کوئی شخص یہ دو سنتیں پہلے ادا نہ کر سکے تو بعد میں ادا کرے۔۲۔ظہر کی فرض نماز سے پہلے چار رکعت اور فرض نماز کے بعد دورکعات نماز سنت ہے۔مغرب کی فرض نماز کے بعد دو رکعت نماز سنت ہے۔عشاء کی فرض نماز کے بعد دو رکعات نما ز سنت ہے۔۴ نفل نماز اس نماز کا پڑھنا کار ثواب ہے۔اس سے مدارج روحانی میں ترقی اور فرض نمازوں کی حفاظت نصیب ہوتی ہے۔رسول پاک (صلعم) نے فرمایا ہے کہ انسان نوافل کے ذریعے اللہ تعالیٰ کا محبوب اور مقرب بن جاتا ہے۔تا ہم اگر کوئی شخص کسی مجبوری کی بنا پر یہ نماز نہ پڑھ سکے تو گناہ گار نہیں ہوتا۔مندرجہ ذیل نمازیں نوافل ہیں۔تہجد کی آٹھ رکعت ہیں۔