نماز اور اس کے آداب — Page 44
44 عصر کی نماز سے پہلے چار رکعات۔ظہر اور مغرب کی دو دو سنتوں کے بعد دو دو رکعات۔اشراق کی چار رکعات۔استخارہ ( یعنی خیر کا چاہنا کسی معاملہ میں اللہ تعالیٰ سے راہنمائی مانگنا) کی دو رکعات ہیں۔نوٹ :۔سوائے ان اوقات کے جن میں نماز پڑھنا منع ہے۔جب دل چاہے، موقع ملے نفل پڑھنا باعث ثواب ہے۔نوافل گھر پر ادا کرنا بہتر ہیں۔نماز تہجد نماز تہجد نفل نماز میں سب سے زیادہ اہم نماز ہے جسکے ذریعہ قرب الہی میں بے حد ترقی ہوتی ہے اور اس نماز کے بارہ میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔وَمِنَ الَّيْلِ فَتَهَجَّدْ بِهِ نَافِلَةً لَّكَ عَسَى أَنْ يَبْعَثَكَ رَبُّكَ مَقَامًا مَّحْمُودًان سورۃ بنی اسرائیل: 80 ترجمہ:۔” اور رات کو بھی تو اس ( قرآن ) کے ذریعہ سے کچھ سو لینے کے بعد شب بیداری کیا کر جو تجھ پر ایک زائد انعام ہے (اس طرح پر ) بالکل متوقع ہے کہ تیرا رب تجھے حمد والے مقام پر کھڑا کر دے۔“ رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ نماز ہمیشہ پڑھی۔آپ تہجد کی نماز رات کے پچھلے