نماز اور اس کے آداب

by Other Authors

Page 23 of 105

نماز اور اس کے آداب — Page 23

23 تک باز و دھونا یہ پانچواں ہے اور سر کا مسح یہ چھٹا ہے اور پھر گدی سمیت گردن پر ہاتھ پھیرنا یہ پیچھے کی طرف جو ہاتھ پھیرنا ہے یہ ساتویں حرکت ہے اس میں اور ٹخنوں تک پاؤں دھونا آٹھواں ہے یہ سارے جو اعمال ہیں کرتے وقت اگر خلوص نیت ہو اور انسان پاکیزگی کے لئے عمل کرتا ہے جو بدنی پاکیزگی نہیں بلکہ روحانی پاکیزگی بھی ہے تو فرمایا اس کے لئے جنت کے آٹھوں دروازے کھل جاتے ہیں۔پھر یہ کہ جس دروازے سے چاہے داخل ہو، ہر شخص کے اپنے رجحانات ہوتے ہیں اور بعض لوگ خاص بعض وضو کی حرکتوں کے وقت ، وضو کرتے وقت بہت زیادہ توجہ دیتے ہیں تو کوئی بعید نہیں کہ اس سے یہ مراد ہو مگر اس میں وضاحت موجود نہیں کہ ہر دروازہ سے داخل ہونے سے کیا مراد ہے۔جس دروازے سے چاہے داخل ہو جائے۔لیکن دروازوں کے متعلق میں یہ وضاحت کر دوں کہ کوئی ایسے Gate نہیں ہیں جو جنت میں لگے ہوئے ہیں کوئی اس گیٹ میں جارہا ہے، کوئی اُس گیٹ میں جا رہا ہے۔یہ ایک روحانی تمثیلی کلام ہے صرف اور اچھی طرح سے یا درکھنا چاہئیے کہ حضرت اقدس محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمارا شوق بڑھانے کی خاطر، توجہ دلا نے کی خاطر ان سب چیزوں کو ایک تسلسل سے بیان کیا ہے مگر ظاہری طور پر وہاں کوئی ایسے Gate نہیں ہوں گے۔اسی دنیا میں ہم اپنی جنت بناتے ہیں اور وہ Gate کھول دیتے ہیں اپنے لئے تو کیسی