نماز اور اس کے آداب

by Other Authors

Page 22 of 105

نماز اور اس کے آداب — Page 22

22 التوابين واجعلنى من المتطهرين فتحت له ثمانية ابواب من الجنة يدخل من أيها شاء صلى ترجمہ: حضرت عمر بن خطاب بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ م نے فرمایا جس شخص نے اچھی طرح وضو کیا پھر یہ دعا کی کہ میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں۔وہ ایک ہے اس کا کوئی شریک نہیں اور میں یہ گواہی دیتا ہوں کہ محمد ﷺ اس کے بندے اور رسول ہیں۔اے اللہ ! مجھے تو بہ کرنے والوں میں سے بنا اور مجھے پاکیزگی اختیار کرنے والوں میں سے بنا۔اس کے لئے جنت کے آٹھوں دروازے کھول دیئے جاتے ہیں۔وہ ان میں سے جس دروازہ سے چاہے جنت میں داخل ہو۔“ (نر ندی ابواب الطہارت باب ما يقال بعد الوضوء ) اس کی تشریح و حکمت بیان فرماتے ہوئے حضرت خلیفتہ اسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں۔اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ یہاں آٹھ دروازوں سے کیا مراد ہے، اس کا وضو سے کیا تعلق ہے۔تو اس پر میں نے گن کر دیکھا تو پہلے ہاتھ دھوتے ہیں یہ ایک۔وضو کے وقت پہلے ہاتھ کی صفائی سے کلی کرنا دوسرا۔ناک میں پانی ڈالنا تیسرا۔سارا چہرہ دھونا چوتھا۔کہنیوں