نماز اور اس کے آداب — Page 81
81 اے ہمارے رب ہمیں دے دنیا کی ( زندگی ) میں ( بھی ) کامیابی اور آخرت میں (بھی) کامیابی ( دے ) اور ہمیں آگ کے عذاب سے بچا۔۔2 رَبَّنَا ظَلَمْنَا أَنْفُسَنَا وَإِن لَّمْ تَغْفِرْلَنَا وَتَرْحَمْنَا لَنَكُونَنَّ مِنَ الْخَسِرِينَ۔اے ہمارے رب ہم نے اپنی جانوں پر ظلم کیا اور اگر تو ہم کو نہ بخشے گا اور ہم پر رحم نہ کرے گا تو ہم نقصان اُٹھانے والوں میں سے ہو جائیں گے۔3 رَبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَارَبَّيْنِي صَغِيرًا۔اے میرے رب ان پر مہربانی فرما کیونکہ انہوں نے بچپن کی حالت میں میری پرورش کی تھی۔۔4 رَبِّ لَا تَذَرْنِي فَرْدًا وَّ أَنْتَ خَيْرُ الْوَارِثِينَ اے میرے رب ! مجھے اکیلا نہ چھوڑ اور تو وارث ہونے والوں میں سب سے بہتر ہے۔۔5 رَبِّ اغْفِرْ وَارْحَمُ وَأَنتَ خَيْرُ الرَّاحِمِينَ