نماز اور اس کے آداب — Page 82
82 اے میرے رب ! معاف کر اور رحم کر اور تو سب سے اچھا رحم کرنے والا ہے۔۔6 رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ أَزْوَاجِنَا وَذُرِّيَّتِنَا قُرَّةَ أَعْيُنٍ وَاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِينَ إِمَاماً اے ہمارے رب ! عطا کرنا ہم کو ہماری بیویوں کی طرف سے اور اولاد کی طرف سے آنکھوں کی ٹھنڈک اور ہمیں متقیوں کا امام بنا۔آداب مسجد جیسا کہ بیان ہو چکا ہے کہ نماز با جماعت کے قیام کے لیے مساجد بنائی جاتی ہیں۔الْمَسَاجِدُ لِلهِ ، مسجد خدا تعالیٰ کا گھر ہے۔اس میں ذکر الہی نماز کا قیام ہوتا ہے۔دنیوی معاملات کے بارے میں باتیں نہیں ہونی چاہئیں۔اس طرح شور بھی نہیں ہوتا۔مساجد کو صاف ستھرا رکھنا چاہیئے۔صفیں پاک ہوں مسجد میں خوشبو لگا کر جانا پسندیدہ (مستحسن ) ہے۔کوئی ایسی چیز کھا کر مجد نہیں جانا چاہیے جس سے بو آتی ہو۔مثلا سگریٹ ، حقہ، پیاز لہسن اور مولی وغیرہ۔مسجد میں داخل ہونے اور نکلنے کی دعا بسم اللهِ الصَّلوةُ وَالسَّلامُ عَلى رَسُولِ اللهِ اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي ذُنُوبِي وَافْتَحُ لِي أَبْوَابَ