نماز اور اس کے آداب — Page 57
57 اگر خطبہ کے دوران مسجد میں پہنچے تو دو مختصر رکعت سنت پڑھے۔نوٹ:۔جمعہ کی نماز کی کوئی قضاء نہیں۔اگر وقت کے اندر جمعہ نہ پڑھا جاسکے تو پھر ظہر کی نماز ہی پڑھی جائے۔نماز عیدین نماز عید الفطر اور نماز عید الاضحیہ واجب نمازیں ہیں۔عید الفطر رمضان کے بعد یکم شوال کو ہوتی ہے اور عیدالاضحیہ دسویں ذوالحجہ کو منائی جاتی ہے۔یہ دونوں واجب نمازیں ہیں دونوں عیدوں پر عید کی دورکعت نماز کسی کھلے میدان یا عید گاہ میں زوال سے پہلے پڑھی جاتی ہے۔حسب ضرورت عید کی نماز جامع مسجد ا مسجد میں بھی ادا کی جاسکتی ہے عید کی نماز میں با جماعت ہی پڑھی جاسکتی ہیں۔اکیلے جائز نہیں۔نماز عید کی پہلی رکعت میں ثناء کے بعد تعوذ سے پہلے امام سات تکبیریں بلند آواز سے کہے اور مقتدی آہستہ آواز سے یہ تکبیرات کہیں۔امام اور مقتدی دونوں تکبیرات کہتے وقت (دونوں ) ہاتھ کانوں تک اٹھائیں اور کھلے چھوڑیں۔تکبیرات کے بعد امام اعوذ باللہ اور بسم اللہ پڑھنے کے بعد سورۃ فاتحہ پڑھے اور پھر قرآن کریم کا کوئی حصہ بالجہر پڑھے۔اور پہلی رکعت مکمل کر کے دوسری رکعت کے لیے کھڑے ہوتے ہی پانچ تکبیریں جیسا کہ پہلی رکعت میں پڑھی گئیں تھیں کہے۔پھر دوسری رکعت مکمل کرنے پر تشہد ، درود شریف اور مسنون دعاؤں کے بعد سلام پھیر دے۔اس کے بعد امام خطبہ پڑھے۔اس کے بھی نماز جمعہ کی طرح دو خطبے ہوتے ہیں۔اگر عید الفطر پہلے دن زوال سے پہلے کسی مجبوری کی بناء پر نہ پڑھی جاسکتی ہو تو دوسرے دن پڑھی جاسکتی ہے۔