نماز اور اس کے آداب — Page 56
56 لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُونَ۔اَذْكُرُوا اللهَ يَذْكُرُكُمْ وَادْعُوهُ يَسْتَجِبْ لَكُم وَلَذِكْرُ الله اكبر ترجمہ :۔ہر قسم کی تعریف کا اللہ ہی مستحق ہے۔اس لیے ہم اسکی تعریف کرتے ہیں اور اسی سے مدد چاہتے ہیں اور اسی سے مغفرت کے طلبگار ہیں۔اسی پر ایمان لاتے ہیں اور اسی پر تو کل کرتے ہیں۔ہم اپنے نفس کے شر اور اپنے اعمال کے بدنتائج سے اس کی پناہ چاہتے ہیں۔جسے خدا تعالیٰ ہدایت دے اسے کوئی گمراہ نہیں کر سکتا اور جس کے لیے گمراہی مقدر ہوا سے کوئی ہدایت نہیں دے سکتا۔اور ہم گواہی دیتے ہیں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور ہم گواہی دیتے ہیں کہ محمد اس کے بندے اور رسول ہیں۔اے اللہ کے بندو تم پر اللہ رحم کرے ، وہ تمہیں عدل اور انصاف کا حکم دیتا ہے اور قریبی رشتہ داروں سے حسن سلوک کی تلقین کرتا۔ہر قسم کی بے حیائی ، نا پسندیدہ باتیں اور بغاوت سے روکتا ہے۔تمہیں نصیحت کرتا ہے کہ تم سمجھ جاؤ۔اللہ تعالیٰ کو یاد کرو وہ تمہیں یاد کرے گا۔اسے بلاؤ وہ تمہیں جواب دے گا اللہ تعالیٰ کو یاد ،، کرنا سب سے بڑی نعمت ہے۔خطبہ ثانیہ کے بعد اقامت کہہ کر دو رکعت نماز باجماعت ادا کی جاتی ہے۔نماز میں قراءت بالجبر ہوتی ہے۔خطبہ پڑھنے والا ہی نماز پڑھائے۔جمعہ کی نماز سے پہلے اور بعد چار چار رکعت نما ز سنت پڑھی جائے۔بعد میں چار کی بجائے دورکعت بھی پڑھی جاسکتی ہے