نماز اور اس کے آداب

by Other Authors

Page 42 of 105

نماز اور اس کے آداب — Page 42

42 نماز کی اقسام اور ان کی رکعت کی تعداد نماز کی چار قسمیں ہیں ۱۔فرض ٢۔واجب ۳۔سنت ۴۔نوافل ا۔فرض نماز پانچ نمازیں فرض ہیں۔فجر کی دورکعت۔۲۔ظہر کی چار رکعت۔عصر کی چار رکعت۔۴۔مغرب کی تین رکعت۔عشاء کی چار رکعت۔ان میں سے اگر کوئی نماز کسی بھی وجہ سے رہ جائے تو اس کی قضالا زمی ہے۔جان بوجھ کر نماز چھوڑنے والا سخت گناہ گار ہے۔۲۔واجب نماز وتر کی تین رکعت ، عید الفطر ، عید الاضحیہ ہر ایک کی دو دو رکعت ، طواف بیت اللہ کی دو رکعت واجب نماز کہلاتی ہیں۔ان میں سے اگر کوئی نماز کسی اشد مجبوری کی وجہ سے رہ جائے تو اس کی قضا لازم نہیں نیز اگر کسی وجہ سے نماز پڑھنے کی نذر مانی جائے تو یہ نماز بھی واجب ہوگی۔