نماز اور اس کے آداب

by Other Authors

Page 41 of 105

نماز اور اس کے آداب — Page 41

41 اَلسَّلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ الله تم پر اللہ کی سلامتی اور رحمت نازل ہو کہتا ہے اور اس کے بعد بائیں طرف منہ کر کے اَلسَّلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ الله تم پر اللہ کی سلامتی اور رحمت نازل ہو کہتا ہے اور اس طرح دورکعت نماز مکمل ہو جاتی ہے۔اگر نماز دو رکعت سے زائد کی ہو تو وہ تشہد پڑھنے کے بعد پھر کھڑا ہو جاتا ہے اور باقی رکعتوں میں قیام میں صرف سورۃ فاتحہ پڑھتا ہے اور پہلے کی طرح رکعت پوری کرتا ہے۔اگر تین رکعت نماز ہو تو تیسری رکعت پوری کرنے کے بعد بیٹھ جاتا ہے دوبارہ تشہد پڑھتا ہے۔درود پڑھتا ہے اور مسنون دعائیں پڑھنے کے بعد سلام پھیرتا ہے۔اگر چار رکعت پڑھنی ہیں تو تیسری رکعت مکمل کرتا ہے اور دوسرے سجدے کے بعد دوسری رکعت کی طرح چوتھی رکعت مکمل کرتا ہے اور دوسرے سجدے کے بعد دوسری رکعت کی طرح بیٹھتا ہے یعنی قعدہ کرتا ہے۔تشہد ، درود اور مسنون دعائیں پڑھتا ہے اور پھر سلام پھیر دیتا ہے۔نوٹ :۔جب بھی دو رکعت سے زائد فرض نماز پڑھنی ہو تو پہلے تشہد کے بعد ایک یا دو رکعت جو وہ پڑھتا ہے ان میں صرف سورۃ فاتحہ پڑھتا ہے۔قرآن کریم کی زائد آیات نہیں پڑھتا۔