نبوّت و خلافت کے متعلق اہل پیغام اور جماعت احمدیہ کا موقف

by Other Authors

Page 20 of 78

نبوّت و خلافت کے متعلق اہل پیغام اور جماعت احمدیہ کا موقف — Page 20

درباره خلافت احمدیة و بعیت خلافت ه ارشادات حضرت مسیح موعود علی الصلوة والسلام ه ارشادات حضرت خلیفہ مسیح الاوّل رضی اللہ عنہ ه بیانات غیر مبایعین تا قیام خلافت ثانیه ا تقریر دوم از محترم مولانا شیخ مبارک احمد صاحب فاضل) غیر مبایعین حضرات کا یہ موقف ہے کہ سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام که بعد شخصی خلافت یعنی کسی فرد واحد کی خلافت نہیں ہوگی بلکہ حضور انجین کو اپنا جانشین قرار دے کر فرد واحد کی خلافت کے سلسلہ کو ختم کر دیا۔اس کے برعکس جماعت مبایعین، اس موقف پر قائم ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے کہ بعد اُسی طریق پر شخصی خلافت سلسلہ احمدیہ میں جاری ہے جس طرح آنحضرت صلی اللہ ایہ وسلم کے بعد شخصی خلافت کا اجراء ہوا۔علیہ ران ہر دو موقفوں میں سے کو نسا موقف درست ہے اور کون سی جماعت صیحیح راستہ پر گامزن ہے ؟ اس کے لیے ضروری ہے کہ ہم حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ارشادات کی طرف رجوع کریں۔پھر حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ کے ارشادات سے راہ نمائی حاصل کریں، کیونکہ جماعت غیر مبالعین نے آپ کو حضرت میسج موعود کا خلیفہ اول قبول کیا اور آپ کے فرمودہ کو فرمودہ مسیح موعود قرار دیا۔