نبوّت و خلافت کے متعلق اہل پیغام اور جماعت احمدیہ کا موقف

by Other Authors

Page 69 of 78

نبوّت و خلافت کے متعلق اہل پیغام اور جماعت احمدیہ کا موقف — Page 69

مسیح موعود علیہ السلام کو پورے خلوص اور ایمان سے ایک اتنی اور ظلی نبی اور رسول اور مرسل کی حیثیت سے پیش کرتی ہے۔اور ایسا ہی ۱۷ ماہ مئی ۱۹ ہ کو بمقام لاہور حبشہ دعوت میں جو تقریر حضرت اقدس نے فرمائی تھی ، اس تقریر کی بنا ء پر یہ غلط خبر مرجیہ اخبار عام ۲۳ مئی شاہ میں شائع ہوئی کہ آپ نے اس جلسہ دعوت میں دعوائے نبوت سے انکار کیا ہے ، تو اُسی روز حضور نے ایڈیٹر اخبار مذکور کی طرف ایک خط لکھا ، جس میں اس غلط خبر کی تردید کی۔چنانچہ حضرت اقدس کا وہ خطہ ان الفاظ سے شروع ہوتا ہے :- جناب ایڈیٹر صاحب اخبار عام۔پرچہ اخبار عام ۲۳ مئی شاہ کے پہلے کالم کی دوسری سطر میں میری نسبت یہ شہر درج ہے کہ گویا میں نے جلسہ دعوت میں نبوت سے انکار کیا۔اس کے جواب میں واضح ہو کہ اس جلسہ میں میں نے صرف یہ تقریب کی تھی کہ میں ہمیشہ اپنی تالیفات کے ذریعہ سے لوگوں کو اطلاع دیتیا رہا ہوں اور اب بھی ظاہر کرتا ہوں کہ یہ الزام جو میرے ذمہ لگایا جاتا ہے کہ گویا میں نہیں نبوت کا دعوی کرتا ہوں جس سے مجھے اسلام سے کچھ تعلق باقی نہیں رہتا اور جس کے یہ معنے ہیں کہ میں مستقل طور پر اپنے تئیں ایسا نبی سمجھتا ہوں کہ قرآن شریف کی پیروی کی کچھ حاجت نہیں رکھتا