نبوّت و خلافت کے متعلق اہل پیغام اور جماعت احمدیہ کا موقف

by Other Authors

Page 36 of 78

نبوّت و خلافت کے متعلق اہل پیغام اور جماعت احمدیہ کا موقف — Page 36

فرمایا ، اس کا خلاصہ اُردو میں یہ تھا : - یکس نے قادیان آتے ہوئے رستہ میں بار بار یہی کہا ہے اور اب بھی دہراتا ہوں کہ اس بندھے ریعنی حضرت مولوی حکیم نورالدین صاحب کو آگے کرو، اس کے سوا یہ جماعت قائم نہ رہ سکے گی۔شیخ صاحب کے اس بیان پر خاموش رہ کر تمام عمائدین نے مہر تصدیق ثبت کی اور مسرتسلیم خم کیا۔کسی نے انکار کیا نہ اعتراض" حضرت مولنا نور الدین رضی اللہ عنہ کی خدمت میں ایک درخواست پیش کی گئی جس پر بہت سے احباب نے دستخط کیے اُن میں سے شیخ رحمت اللہ صاب ٹڈاکٹر سید محمد حسین شاہ صاحب ، مولوی محمد علی صاحب، خواجہ کمال الدین صاحب اور ڈاکٹر مرزا یعقوب بیگ صاحب کے دستخط بھی ثبت تھے۔اس درخواست میں یہ لکھا تھا :- " أما بعد مطابق فرمان حضرت مسیح موعود علیہ السلام مندرجہ رساله الوصية هم احمد یان جن کے دستخط ذیل میں ثبت ہیں اس امر پر صدق دل سے مطمئن ہیں کہ اول المهاجرین حضرت حاجی مولوی حکیم نورالدین صاحب جو ہم سب میں سے اسقلم اور اتقی ہیں اور حضرت امام کے سب سے زیادہ مخلص اور قدیمی سوت ہیں اور جن کے وجود کو حضرت امام علیہ السلام اسوه حسنه قرار فرما چکے ہیں جیسا کہ آپ کے شعر چه خوش بودے اگر ہر یک زامت نور دیں بودے ہمیں بودے اگر ہر دل پر از نور یقیں بودے