نبوّت و خلافت کے متعلق اہل پیغام اور جماعت احمدیہ کا موقف

by Other Authors

Page 12 of 78

نبوّت و خلافت کے متعلق اہل پیغام اور جماعت احمدیہ کا موقف — Page 12

۱۲ ا ڈاکٹر مرزا یعقوب بیگ صاحب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ذکر یرہ لکھتے ہیں :- " یہ اس (اللہ) کا فضل ہے کہ ہم موٹی سمجھ کے انسانوں کے لیے اس نے ہر زمانہ میں انبیاء ، اولیاء ، صلحاء کے وجود کو پیدا کیا۔" رقمی پیام صلح در ما سرچ (۱۹۱ ) (۱۱) جناب مولوی محمد احسن صاحب امروہی لکھتے ہیں :- حضرت ابراہیم کی اولاد میں سے مسیح موعود ۴ بنی اسحق سے ہوا تا وہ پیشگوئی کذلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ کی بھی دونوں ولد سے پوری ہو اور اس طرح سے کہ بنی اسمعیل میں سے تو ایک ایسے کامل اور مکمل سید المرسلین صلعم پیدا ہوں جن کی امت كُنتُمْ خَيْرَ اُمَّةٍ کی مصداق ہو اور بنی اسحق میں سے ایک ایسا بنی مسیح موعود پیدا ہو۔جو ہو تو احمد کا غلام اور مجزا وہ نبی بھی ہوتا کہ وعدہ مندرجہ وَجَعَلْنَا فِي ذُرِّيَّتِهِ النبوة کا بھی اُس سے پورا ہو جائے " رضمیمہ اخبار بد که ۲۶ جنوری ۱۹۱۷ئه صت) (۱۲) پھر جناب مولوی محمد احسن صاحب امروہی تحریر کرتے ہیں کہ : " حضرت اقدس مرزا صاحب کو وہ نبوت طفیلی حاصل ہے، جس کا وعدہ اللہ تعالیٰ نے اپنے اور رسول کے مطیعوں کے لیے فرمایا ہے کما قال الله تعالى : وَمَنْ يُطِعِ اللَّهَ وَالرَّسُول فا ولئِكَ مَعَ الَّذِينَ الْعَمَ اللهُ عَلَيْهِمُ مِنَ النَّبِيِّينَ