نبوت سے ہجرت تک — Page 8
حضرت زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ نے جو آپ کے آزاد کردہ غلام تھے۔یہ سب گھر کے افراد تھے۔بیچہ۔دوستوں میں سے عبد اللہ بن ابی قحافہ یعنی حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ ایمان لائے۔یہ ہم نے پڑھا تھا۔نہ کوئی دلیل مانگی نہ بحث کی۔صرف اتناشنا کہ آپ نے کوئی دعویٰ کیا ہے۔جانتے تھے کہ آپ صادق ہیں لہذا فوراً ایمان لے آئے۔ماں۔آپ کو یہ بھی بتا دوں کہ یہی ایمان کا سب سے اونچا درجہ ہوتا ہے۔آپ کو علم ہے کہ حضرت ابوبکر صدیق کہلائے جس کا مطلب ہے بچے کو سچ کو ماننے والے نیکی کی بات نیک طبیعت کے لوگوں پر اثر کرتی ہے۔پانچ تو یہ تھے اور پانچ قریبی دوست تھے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ بن عفان ، حضرت عبد الرحمن بن عوف ، حضرت سعد بن ابی وقاص، حضرت زبیر بین العوام اور حضرت طلحہ بن عبید اللہ یہ وہ خوش قسمت دس اصحاب میں جین کو زندگی میں ہی جنت کی خوشخبری دی گئی۔ابتدائی مسلمانوں میں حضرت ابو عبیدہ حضرت عثمان بن مظعون اور حضرت ارقم رضین ار تم بھی شامل ہیں۔آہستہ آہستہ دین اسلام پھیلنے لگا۔رض بچہ۔اسلام کی دعوت امیروں نے زیادہ قبول کی یا غریبوں نے۔مال - زیادہ تر غلام ، غریب، ملازم پیشہ ، مزدور، بکریاں چرانے والے شامل ہوئے مثلاً حضرت عبداللہ بن مسعود قریش کے ایک سردار عقبہ بن ابی معیط کی بکریاں چراتے تھے، حضرت بلال بن ریاح ہو پہلے موذن اسلام ہوئے