نبوت سے ہجرت تک

by Other Authors

Page 70 of 81

نبوت سے ہجرت تک — Page 70

نہیں ہے پھر آپ بھی حضرت عائش کے ساتھ واپس چلے گئے۔بچہ۔قریش مکہ نے کوئی کارروائی تو ضرور کی ہوگی۔ماں۔جی وہ اہل میٹرب کی قیام گاہ پر گئے اور کہا کہ سُنا ہے تمہارا محمد سے کوئی معاہدہ ہوا ہے مگر اکثر کو تو علم ہی نہیں تھا۔انہوں نے صاف کہا کہ نہیں ایسا کوئی معاہدہ نہیں ہوا۔اور وہ میٹرب کی طرف روانہ ہو گئے لیکن قریش کو کسی طرح اس خبر کی تصدیق ہو گئی۔قافلہ تو نکل چکا تھا صرف سعد بن عبادہ جو پیچھے رہ گئے تھے پکڑے گئے۔اُن کو مکہ کے پتھر بلیے میدان میں لاکر خوب مارا پیٹا۔سر کے بالوں سے پکڑ کر ادھر اُدھر گھسیٹا۔آخران کے دوستوں جبیر بن مطعم اور حارث بن حرب نے اُن کو چھڑایا۔بچہ۔ان ظالموں کو مار پیٹ کے سوا بھی کچھ آتا تھا۔۔۔۔۔آپ نے بتایا تھا کہ حضرت عباسی نے کہا تھا کہ آنحضورصلی اللہ علیہ وسلم اہل یثرب کے پاس جانا چاہتے تھے کیا ایسا اللہ تعالیٰ کی طرف سے کوئی حکم آیا تھا۔ماں جی ایک دفعہ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے خواب میں دیکھا تھا کہ آپ کو مکہ سے ہجرت کر کے کسی دوسری جگہ جانا ہو گا۔ساتھ ہی ہجرت کی جگہ بھی دکھائی گئی مخفی جو ایک باغوں اور چشموں والی جگہ تھی۔آپ نے سوچا ایسی جگہ تو یمامہ یا حجر ہو سکتی ہے مگر جب اسلام یثرب میں پھیلنے لگا تو آپ پر کھلا کہ ہجرت کی جگہ تو میرب ہو سکتی ہے آپ نے مسلمانوں کو اجازت دے دی کہ جس کے لئے ممکن ہو یثرب کی طرف ہجرت کر جائے۔یثرب جانا حبشہ کی نسبت آسان تھا۔قریش کا دیکھا بھالا علاقہ تھا۔آپس میں رشتہ داریاں اور