نبوت سے ہجرت تک

by Other Authors

Page 69 of 81

نبوت سے ہجرت تک — Page 69

49 پر عباس بن عبادہ انصاری بولے۔اس عہد کے معنی جانتے ہو۔ہر کالے گورے کے مقابلہ کے لئے ہر قربانی کے لئے تیار رہنا ہو گا۔سب بولے ہم جانتے ہیں۔لیکن اسے خدا کے رسول ہمارا اجر کیا ہو گا فرمایا۔" خدا کی جنت جو سارے انعاموں سے بڑھ کر ہے ، سب نے ایک ساتھ کہا۔ہمیں یہ سودا منظور ہے آپ اپنا ہاتھ آگے کریں اور اس طرح سنتر (۰) مخلصین اسلام میں داخل ہوئے۔بچہ۔پھر انہوں نے یہ عہد نبھایا۔ماں۔خدا گواہ ہے کہ اُن کے مال ، جانیں ، عزتیں سب ہمارے آقا پر شار ہو ہیں۔یہ عہد کے پتے رہے۔اور رسول خدا نے بھی اپنا عہد خوب نبھایا۔جب یہ لوگ جانے لگے تو آپ نے بارہ صحابیہ کو قبیلوں پر نگران مقرر فرمایا۔آپ کے چچا حضرت عباس نے اہل مشرب کو سمجھایا کہ احتیاط ہوشیاری سے کام لینا۔قریش کے جاسوس اِدھر اُدھر موجود ہیں اتنے میں کوئی بولا " اے قریش تمہیں کچھ خبر ہے۔یہاں اپنے دین سے پھرنے والے تمہارے خلاف عہد و پیمان کر رہے ہیں۔“ بچہ۔اوہ ہو پھر کوئی مسئلہ تو نہیں ہوا۔ماں۔نہیں ہمارے پیارے آقا کو اللہ تعالیٰ کی مدد پر بھروسہ تھا۔بڑے اطمینان سے ان کو رخصت کیا۔ہاں یہ فرمایا کہ جس طرح ایک ایک دو دو کر کے آئے تھے ویسے ہی واپس چلے جاؤ۔عباس بن نضلہ انصاری نے کہا اگر آپ نہیں حکم دیں تو ہم انہیں مزہ چکھا دیں۔آپ نے فرمایا مجھے اس کی اجازت