نبوت سے ہجرت تک — Page 67
44 حضرت مصوب کتنے کامیاب مبلغ اسلام تھے مگر مکہ میں ان کی ماں مشرکہ تھیں۔جب ایک سال کے بعد یثرب سے واپس آئے تو ماں نے کہلایا کہ پہلے مجھے آکر ملیں۔مگر مکہ میں ماں سے بھی محبوب بہتی رہتی تھی وہ پہلے پیارے آقا کے پاس تشریف لے گئے سال بھر کے حالات منائے پھر ماں کے پاس گئے۔اُس نے بہت شکوہ کیا روٹی بیٹی حضرت مصدر بیت نے کہا اگر آپ بھی مسلمان ہو جائیں تو سارا جھگڑا ختم ہو جائے گا۔وہ تو چھینے لگی بیستاروں کی قسم میں تو کبھی نئے دین میں داخل نہیں ہوں گی اور ؟ رشتہ داروں سے کہا اس کو پکڑ لو لیکن وہ بھاگ کر اپنے پیارے آقا کے پاس آگئے۔بچہ۔اس سال حضرت مصعبے کے ساتھ کتنے لوگ حج کے لئے آئے تھے۔ماں۔ویسے تو کئی سو آئے تھے لیکن ان میں ستر (۰) ایسے تھے جو یا تو مسلمان ہو چکے تھے یا سلمان ہونے کے لئے تیار تھے۔پیارے آقا کو علم ہوا کہ مشرب سے مزید لوگ آرہے ہیں۔آپ نے آدھی رات کو عقبہ کی گھائی میں اُن سے ملنے کا پروگرام بنایا۔آپ کے ساتھ آپ کے چچا عباس بھی آئے۔اوس اور خزرج کے لوگ ایک ایک دو دو کر کے گھائی میں پہنچے تاکہ کسی کو شبہ نہ ہو۔حضرت عباس نے بات شروع کی " اے گروہ خزرج محمد اپنے خاندان میں معزز و محبوب ہے۔ہمارا خاندان اس کی حفاظت کا ضامن رہا ہے، ہر خطرہ میں ان کے لئے سینہ سپر ہوا ہے مگر اب یہ وطن چھوڑ کر تمہارے پاس جانا چاہتے ہیں۔اگر اپنے پاس لے جانے کی خواہش ہے تو تمہیں ہر