نبوت سے ہجرت تک — Page 65
40 نے ان سے حالات معلوم کئے پھر ان کی بیعت لی۔اس طرح یثرب میں ایک جماعت اللہ اور رسول کو ماننے والی بن گئی بچہ۔بیعت کے الفاظ کیا تھے ؟ ماں۔" ہم خدا کو ایک مانیں گے۔شرک نہیں کریں گے چوری اور زنا سے بچیں گے قتل نہیں کریں گے۔بہتان نہیں باندھیں گے اور ہر ایک کام میں آپ کی اطاعت کریں گے یہ اُس وقت تک تلوار کا جہاد فرض نہیں ہوا تھا۔یہ بعیت ذی الحج سنہ نبوی میں ہوئی اور چونکہ عقبہ کے مقام پر ہوئی تھی اس لئے بیعت عقبہ اولیٰ کے نام سے مشہور ہے۔عقیہ بلند پہاڑی راستے کو کہتے ہیں۔آپ نے حضرت مصعب بن عمیر کو ان کے ساتھ دین کی بانہیں سکھانے ، قرآن مجید پڑھانے اور نماز سکھانے کے لئے روانہ فرمایا۔ان کے جانے سے بیرب میں با قاعدہ متلیغ کا کام ہونے لگا۔اسعد بن زرارہ کا گھر میں تبلیغی مرکز بنا ایک مرکز بنانے سے بڑا فائدہ ہوا ایک تو مسلمان مل جل کر رہنے لگے دوسرے جس کو اسلام کے متعلق معلومات لینی ہوتی تھیں یا اسلام قبول کرنا ہوتا تھا وہیں آجاتا۔آپ کو یہ سن کر خوشی ہوگی کہ بعض دفعہ پوراپورا قبیلہ ایک دن میں اسلام نے آتا۔منگا مینو عبد الاشہل کا قبیلہ ایک دن میں اسلام ہے آیا۔بچہ کیسے ؟ مجھے کچھ تفصیل بتائیے۔ماں۔قبیلہ اوس کے ایک سردار سعد بن معاذ کو حضرت مصعب بن عمیر کا شیرب میں تبلیغ کرنا پسند نہ تھا۔لیکن اسعد بن زرارہ ان کے خالہ زاد بھائی تھے اُن