نبوت سے ہجرت تک

by Other Authors

Page 7 of 81

نبوت سے ہجرت تک — Page 7

آپ لیٹ گئے۔حضرت خدیجہ نے کپڑا اڑھا دیا آپ کو ایک با رعب آوانہ آئی۔يَايُّهَا المُدَّثِرُ قُمْ فَانْذِسُل وَرَبَّكَ فَكَبْرَهُ وَثِيَابَكَ فَطَهِّرُهُ وَالرُّجْزَفَ هُجُرُةٌ یعنی اسے چادر میں لپیٹے ہوئے انسان اُٹھے۔لوگوں کو خدا کے نام پر بیدار کہ اپنے رب کی بڑائی کے گیت گا۔اپنے نفس اور ماحول کو پاک وصاف کو ہر قسم کے شرک سے پر ہیز کہ۔بچہ۔اب تو پیارے آقا کو اللہ تعالی کا پیغام پھیلانے کا حکم مل گیا۔ماں۔جی ہاں۔آپ کو یقین ہو گیا کہ یہ قادر و توانا خدا ہے جو حضرت جبرائیل کے ذریعے پیغام بھیجتا ہے۔آپ نے بڑی راز داری اور خاموشی سے ملنے جلنے والوں کو شرک سے پر ہیز کرنے کی تعلیم دینی شروع کر دی۔آپ بتاتے کہ اللہ ایک ہے۔زمین و آسمان کی ہر چیز اُس نے پیدا کی ہے۔صرف دہی عبادت کے لائق ہے۔اُس نے انسان کو اس لئے پیدا کیا ہے کہ اپنے خدا کو بچانے اور اس کے احکام اور مرضی کے مطابق زندگی بسر کرے۔ہندوں کو سیدھا راستہ دکھانے کے لئے وہ اپنے نبی بھیجتا رہا ہے اب اُس نے یہ کام میرے سپرد کیا ہے۔میرے پاس اُس کا فرشتہ پیغام لے کہ آتا ہے۔بچہ۔پہلے پہلے کس نے یہ سب باتیں مانیں یعنی کون کون اسلام لایا۔۔مال۔سب سے پہلے مسلمان تو ہمارے پیارے آقا حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وستم ہیں۔پھر عورتوں میں سے حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا نے آپ کی باتوں کو درست مانا بیچوں میں سے دس سالہ بچے حضرت علی رضی اللہ عنہ نے اور