نبوت سے ہجرت تک — Page 59
۵۹ کہا آگے چلئے کے ساتھ شیطان لگا رہتا ہے جس سے بچنا چاہیے۔پھر حضرت جبرائیل نے آگے ایک جماعت تھی جس نے کہا "اے حاشر تجھ پر خدا کا سلام ہو آپ نے سلام کا جواب دیا۔تین بار یہ جماعت ملتی اور سلام کرتی رہی اور آپ سلام کا جواب دیتے رہے۔یہاں تک کہ بیت المقدس پہنچ گئے۔وہاں آپ کو تین پیالے پیش کئے گئے ایک پانی کا، ایک شراب کا اور ایک دودھ کا۔آپ نے دودھ کا پیالہ قبول فرمایا۔جبرائیل نے بتایا کہ آپ نے صحیح انتخاب کیا ہے۔دوحہ کی تعبیر فطرت ہے ہے آپ نے پسند فرمایا۔پھر آپ نے حضرت آدم اور بعد کے انبیاء کو نماز پڑھانی اور مکہ لوٹ آئے۔سب انبیاء کو نماز پڑھانے کا مطلب آپ بتائیے۔بچہ۔یہی کہ آپ سب نبیوں کے امام ، سب سے بہتر سب سے اچھے۔یعینی خاتم النبیین ہیں۔یہ واقعات کب ہوئے ؟ ماں۔معراج کی تاریخ رمضان ۱۲ نبوی اور اسراء کی ربیع الاول نبوی رابن سعد) بیان کی گئی ہے۔بچہ مکہ والے تو آپ کی روحانی سیر سے بہت متاثر ہوئے ہوں گے۔ماں۔مکہ والے بدنصیبوں نے ہمیشہ کی طرح مذاق اڑا دیا۔مگر سب نے نہیں جن کے دل میں نیکی ہوتی ہے وہ دل میں مانتے بھی ہیں۔ان کو یہ تو اندازہ تھا سے کہ آپ جو فرماتے ہیں اسی طرح ہو جاتا ہے مگر اس کو خدا تعالیٰ تعلق کا نتیجہ سمجھنے کی بجائے وہ جادو گر کہنے لگے۔اللہ پاک بھی اپنے پیارے