نبوت سے ہجرت تک — Page 35
۳۵ درمیان میں آئی تو وہ بھی زخمی ہوگئیں لیکن دلیری سے بولیں کہ جونم کرنا چاہو کر لو۔مگر ہم نے جس دین کو قبول کیا ہے اس کو نہیں چھوڑیں گے۔آپ نے بہن کو زخمی حالت میں دیکھا تو بے قرار ہو گئے۔بولے تم لوگ کیا پڑھ رہے تھے۔جب قرآن پاک کی سورۃ خلط کی ابتدائی آیات سنیں تو اسی وقت اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کر لیا۔اور دارا تم میں جاکر کلمہ پڑھ لیا یوں دونوں جلیل القدر صحابیوں کے مسلمان ہونے میں عورت کا حصہ ہے۔خدا ان پر رحمت کرے۔بچہ۔اب تو مسلمانوں کو شبہ ہی خوشی ہوئی ہوگی۔ماں۔بہت زیادہ۔حضرت حمزہ کے مسلمان ہوتے ہی حضرت ابو بکر صدیق رض نے صحن کعبہ میں توحید کا اعلان کیا۔اور حضرت عمر رض کے مسلمان ہونے سے مسلمانوں کو اتنی تقویت ملی کہ کعبہ کے پاس نماز پڑھنے لگے۔یہ نبوت کے چھٹے سال کے آخری ماہ کا واقعہ ہے۔آپ کے اسلام لانے کے کچھ ہی عرصے بعد آپ کے بیٹے عبداللہ بن عمروف بھی مسلمان ہو گئے۔یہ اُس وقت بچہ ہی تھے اُس وقت تک مسلمان مردوں کی تعداد چالیں تھی۔بچہ - اب تو کفار مکہ کا غصہ بڑھ گیا ہو گا۔ماں۔انہیں فکر ہوگئی کہ اب تو عض چوٹی کے رئیس بھی ایمان لا رہے ہیں۔آپس میں مشورہ کیا کہ ایک اور کوشش کریں۔چنانچہ عقبہ بن ربیعہ کو آپ کے پاس بھیجا کہ وہ آپ کو تبلیغ سے بروکنے کی کوشش کریں۔لیکن جب دیکھا کہ علبہ بھی آپ کی ذات اور تعلیم سے متاثر ہورہے ہیں تو پھریں کہ مشورہ کیا۔تمام