نبوت سے ہجرت تک

by Other Authors

Page 34 of 81

نبوت سے ہجرت تک — Page 34

سال میں مسلمان ہوئے۔بچہ۔یہ دونوں کیسے مسلمان ہوئے۔ماں۔دونوں کے ایمان لانے میں عورتوں کی قربانیوں کا حصہ ہے حضرت حمزہ ایک آزاد خادمہ اور حضرت عمرہ اپنی بہن فاطمہ بنت خطاب زوجہ حضرت سعید رم بن زید کی وجہ سے مسلمان ہوئے یہ واقعات نبوت کے چھٹے سال میں ہوئے۔اور حضرت عمرہ آخری تھے جو دارا تم میں ایمان لائے۔اب کھلے عام تبلیغ ہونے لگی۔حضرت حمزہ رض روزانہ کے معمولات کے مطابق جب واپس آئے تو ایک لونڈی نے انہیں بتا یا کہ آج تو ابو جہل نے حد کر دی۔تمہارے بھتیجے محمد کو بہت برا بھلا کہا۔اور وہ ہمیشہ کی طرح خاموش رہا۔پیسن کر حضرت حمز کا خون کھول گیا۔فوراً صحن کعبہ میں گئے۔جہاں ابو جہل لوگوں میں بیٹھا باتیں کر رہا تھا۔آپ نے اس کے سر یہ کمان ماری اور بولے کہ میں بھی محمد کے دین پست ہوں۔اگر ہمت ہے تو مجھ سے مقابلہ کرو۔چند آدمی اس کی حمایت میں اُٹھے لیکن ابو جہل نے آپ کے تیور دیکھ کر سب کو روک دیا۔بولا، واقعی مجھ سے غلطی ہوئی۔اور یہی واقعہ آپ کے اسلام لانے کا سبب بنا۔اسی طرح حضرت عمر فاروق ضم نے ارادہ کیا کہ روز روز کے جھگڑے سے بہتر ہے کہ محمد ہی کا خاتمہ کر دیا جائے چنانچہ وہ تلوار لے کر چلے اپنے میں اطلاع ملی کہ آپ کے بہن اور بہنوئی مسلمان ہو چکے ہیں غصے سے بھرے ہوئے بہن کے گھر میں داخل ہوئے اور بہنوئی پر جھپٹ پڑے۔لیکن بہن