نبوت سے ہجرت تک

by Other Authors

Page 33 of 81

نبوت سے ہجرت تک — Page 33

م السلام وجہ یہ بھی تھی کہ آپ قریش میں بہت عزت کی نظر سے دیکھے جاتے تھے اس کا بھی اللہ تھا۔کہ معصوم افراد اسلام کی طرف راغب ہوتے۔بچہ۔کیا قریش اس بات سے خوش تھے کہ این الاغنہ کی وجہ سے حضرت ابو بکروی امان میں تھے۔ماں۔بالکل نہیں ! وہ ابن الاغتہ سے شکایت کرتے کہ ابوبکر اونچی آواز سے قران کریم پڑھتا ہے۔جس کی وجہ سے عورتیں، بچے ، کمزور افراد نے دین کے فتنے میں پڑتے ہیں۔تم نے اس کو پناہ دی ہے اب تم ہی رو کو کہ ایسانہ کیا کرے۔بچہ حضرت ابوبکر صدیق رض سے ابن الاغنہ نے بات کی۔ماں۔کی مگر حضرت ابو بکر صدیق رضہ نے فوراً انکار کر دیا اور ابن الاغنہ کو جواب دیا کہ تم بھی مجھے عبادت سے روکتے ہو۔تمہارا خیال ہے کہ تم نے مجھے پناہ دی ہے۔اس لئے ایسا کہ رہے ہو۔میں تمہاری پناہ واپس کرتا ہوں لیکن اپنا ایمان نہیں چھوڑ سکتا۔مجھے میرے مولا کی پناہ کافی ہے۔بچہ۔پھر کیا ہوا۔ماں۔ہونا کیا تھا۔قریش حضرت ابوبکر صدیق رض کو تکلیفیں دینے لگ گئے ، لیکن آپ بھی ایمان کے پکے اور خدا اور اس کے رسول سے سچی محبت کرنے والے تھے۔اس لئے آپ کے قدم ذرہ بھر نہیں دگر گائے۔بچہ۔حضرت ابو بکر رض کے علاوہ کون سی اہم شخصیت ابتداء میں اسلام لائی ماں۔حضرت عمر فاروق اور حضرت حمزہ رض دونوں ہی آگے پیچھے نبوت کے چھٹے