نبوت سے ہجرت تک

by Other Authors

Page 3 of 81

نبوت سے ہجرت تک — Page 3

پیش لفظ ۵۳ بفضلہ تعالی لجنہ اماء اللہ ضلع کراچی کو جیش تشکر کے سلسلے میں تربیویں پیش کش قارئین کی خدمت میں پہنچانے کی توفیق مل رہی ہے۔الحمد لله على ذالك - یہ کتاب نبوت سے ہجرت تک ، عزیزہ حور جہاں بشری داؤد (مرحومہ)سیکرٹری اصلاح وارشاد نے لکھی تھی جو اُن کی زندگی میں طبع نہ ہوسکی۔اللہ پاک بعد از وفات شائع ہونے والی اس کتاب کو مرحومہ کے لئے صدقہ جاریہ بنا کہ اُس کے درجات بلند فرمائے۔آمین۔عزیزہ بشریٰ مرحومہ کا عشق محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم اُسے مختلف انداز میں سیره نبوی بیان کرنے پر اکساتا رہتا تھا۔بچوں کے لئے ماں بچے کی گفتگو کی صورت میں نہایت سہل ، احسن اور دنشین انداز میں سیرت نبوی تین ادوار میں مرتب کر رہی تھیں جن میں سے پہلا حصہ " ولادت سے نبوت تک » طبع ہو چکا ہے۔دوسرا حقہ نبوت سے ہجرت تک اب پیش خدمت ہے۔پہلے حصہ کا اختتام اس طرح ہوتا ہے کہ حضرت جبرئیل کے ذریعے وحی نازل ہوئی اقراء۔۔۔۔آپ کچھ گھبرائے ہوئے گھر تشریف لاتے ہیں اور حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے فرماتے ہیں زملونی زملونی مجھے چادر اٹھاؤ۔۔۔۔یہ صورت حال بچے میں تیس پیدا کرتی ہے۔اس سے آگے تفصیل دوسرے حصے میں موجود ہے جس کا مطالعہ خصوصی طور پر دعوت الی اللہ کے 66