نبوت سے ہجرت تک

by Other Authors

Page 25 of 81

نبوت سے ہجرت تک — Page 25

۲۵ ظلم نہیں کر سکتا۔بچہ۔جلسہ کہاں ہے ؟ ماں۔اب یہ علاقہ ایتھوپیا یا ابی سینیا کہلاتا ہے۔براعظم افریقہ کے شمال مشر میں واقع ہے۔جنوبی عرب کے بالکل مقابل پر ہے۔دونوں کے درمیان بحیرہ احمر ہے۔عرب کے ساتھ حبشہ کے تجارتی تعلقات تھے۔یہ مہاجرین خشکی جنوب کی طرف سفر کرتے ہوئے شعیبہ کی بندرگاہ پر پہنچے تو اللہ تعالی کے فضل سے وہاں ایک سمندری جہاز روانگی کے لئے تیار تھا۔یہ سب اگر میں سوار ہوئے اور وہ روانہ ہو گیا۔بچہ۔یہ کتنے لوگ تھے۔اور یہ ہجرت کب ہوئی ، ماں۔ان مقدس افراد میں حضرت عثمان بن عفان (اسلام کے تیسرے خلیفہ اور ان کی بیوی رقیہ رنبت رسول الله ) حضرت عبد الرحمن بن عوف۔حضرت زبیر بن العوام ، حضرت عثمان بن مظعون (جن کی ایک آنکھ ضائع گئی تھی اور مصعب بن عمیر ( جن کو آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ میں ہجرت سے پہلے تبلیغ کے لئے بھجوایا تھا۔- بچہ۔امی حضرت عثمان ، حضرت عبد الرحمن بن عوف ، حضرت زبیر به سب قریش کے طاقت ور قبائل کے لوگ تھے کیا ان کو بھی مارا پیٹا جاتا تھا ؟ ماں۔بالکل اس سے آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ طاقتور پر اتنے ظلم ہوتے تھے تو کمزور تغریب، غلاموں اور لونڈیوں کا کیا حال ہوگا۔اور ہجرت کے لیے