نبیوں کا سردار ﷺ — Page 180
۱۸۰ نبیوں کا سردار جو آج تک ہمارے پاس محفوظ ہے۔فارس کے بادشاہ کے نام خط رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جو خط فارس کے بادشاہ کی طرف لکھا تھا وہ عبداللہ بن حذافہ کی معرفت بجھوایا گیا تھا اس کے الفاظ یہ تھے:۔بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ۔مِنْ مُحَمَّدٍ رَسُوْلِ اللَّهِ إِلَى كِسْرَى عَظِيْمِ الْفَارِسِ سَلَامٌ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى وَآمَنَ بِاللَّهِ وَرَسُوْلِهِ وَشَهِدَ أَنْ لا إِلَهَ إِلا اللهُ وَحْدَهُ لا شَرِيكَ لَهُ وَانَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَ رَسُولُهُ وَ اَدْعُوكَ بِدِعَايَةِ اللهِ عَزَّوَجَلَّ فَإِنِّي أَنَا رَسُولَ اللَّهِ إِلَى النَّاسِ كَافَّةً لا نَذِرَ مَنْ كَانَ حَيًّا وَيَحِقَّ الْقَوْلُ عَلَى الْكَافِرِينَ أَسْلِمُ تَسْلَمُ فَإِنْ أَبَيْتَ فَعَلَيْكَ إِثْمُ الْمَجُوسِ یعنی اللہ کا نام لے کر جو بے انتہاء کرم کرنے والا اور بار بار رحم کرنے والا ہے یہ خط محمد رسول اللہ نے کسری فارس کے سردار کی طرف لکھا ہے۔جو شخص کامل ہدایت کی اتباع کرے اور اللہ پر اور اُس کے رسول پر ایمان لائے اور گواہی دے کہ اللہ ایک ہے اور اس کا کوئی شریک نہیں اور محمد اس کے بندے اور رسول ہیں اُس پر خدا کی سلامتی ہو۔اے بادشاہ! میں تجھے خدا کے حکم کے ماتحت اسلام کی طرف بلاتا ہوں کیونکہ میں تمام انسانوں کی طرف خدا کی طرف سے رسول بنا کر بھیجا گیا ہوں تا کہ ہر زندہ شخص کو میں ہوشیار کر دوں اور کافروں پر حجت تمام کر دوں۔تو اسلام قبول کرتا تو ہر ایک فتنہ سے محفوظ رہے اگر تو اس دعوت سے انکار کرے گا تو سب مجوس تاریخ طبری جزء الثالث صفحہ ۷ ۲۴۔مطبوعہ بیروت ۱۹۸۷ء