نبیوں کا سردار ﷺ

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 301 of 327

نبیوں کا سردار ﷺ — Page 301

نبیوں کا سردار اسی کھانے کی نسبت فرمایا کہ اپنے مزے کا خیال نہ کرو اس کا خیال کرو کہ تمہارا ہمسایہ تمہارے کھانے میں شریک ہو سکے۔حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک دفعہ بیٹھے ہوئے تھے کہ آپ نے فرمایا۔خدا کی قسم ! وہ ہرگز مؤمن نہیں، خدا کی قسم ! وہ ہرگز مؤمن نہیں، خدا کی قسم ! وہ ہر گز مؤمن نہیں ، صحابہ نے کہا يَا رَسُولَ اللہ ! کون مؤمن نہیں؟ آپ نے فرمایا وہ جس کے ہمسایہ اُس کے ضرر اور اُس کی بدسلوکی سے محفوظ نہیں لے عورتوں کو بھی آپ نصیحت فرمایا کرتے کہ اپنی ہمسایوں کا خیال رکھا کرو۔ایک دفعہ آپ عورتوں میں وعظ میں فرما رہے تھے کہ آپ نے فرما یا اگر بکری کا ایک پائی بھی کسی کو ملے تو اس میں وہ اپنے ہمسایہ کا حق رکھے۔سے آپ ہمیشہ صحابہ کو نصیحت کرتے تھے کہ اگر تمہارا ہمسایہ تمہاری دیوار میں میخ وغیرہ گا ڑتا ہے یا تمہاری دیوار سے کوئی ایسا کام لیتا ہے جس میں تمہارا کوئی نقصان نہیں تو اُسے روکا نہ کرو۔سے حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا کرتے تھے، جو کوئی اللہ اور یوم آخرت پر ایمان لاتا ہے وہ اپنے ہمسائے کو ڈکھ نہ دے۔جو کوئی اللہ اور یوم آخرت پر ایمان لاتا ہے وہ اپنے مہمان کو دکھ نہ دے اور جو کوئی اللہ اور یوم آخرت پر ایمان لاتا ہے وہ یا تو نیک بات کہے یا خاموش رہے۔بخاری کتاب الادب باب اثم من لا يأمن جاره بوائقه بخاری کتاب الادب باب لا تحقرن جارة لجارتها سے بخاری کتاب المظالم باب لا يمنع جار جارة (الخ) بخاری کتاب الادب باب من كان يؤمن بالله واليوم الاخر