مطالبہء اقلیت کا عالمی پس منظر

by Other Authors

Page 78 of 344

مطالبہء اقلیت کا عالمی پس منظر — Page 78

78 شیخ عطا محمد صاحب کی خدمت میں بذریعہ مکتوب یہ دلچسپ خبر دی۔روس کی سلطنت کا صدر اب ایک مسلمان محمد ستالین نام ہے۔لے فن جو پہلا صدر تھا بوجہ علالت رخصت پر چلا گیا ہے۔اس کے علاوہ روسی گورنمنٹ کا وزیر خارجہ بھی ایک مسلمان مقرر ہوا ہے جس کا نام قرة خان ہے۔۔۔۔یہ سب اخباروں کی خبریں ہیں اور مجھے یقین ہے کہ حقیقت ان سے بھی زیادہ ہے 2 اقبال کے اشتراکی افکار کے خوفناک نتائج بر صغیر کے ادیب سوشلزم کی آغوش میں 1۔اقبال اپنی ایک فارسی نظم میں ”موسیولین“ کے عنوان سے لکھتے ہیں: شرار آتش جمہور کہنہ ساماں سوخت ردائے پیر کلیسا، قبائے سلطاں سوخت اقبال کی اشتراکی شاعری نے بر صغیر کے طول و عرض میں سوشلزم کو فروغ دیا اور بلند پایہ ادیب اور شعراء اس کی آغوش میں چلے گئے۔اس عبرتناک صورت حال کے لئے جناب انور احسن صدیقی کی کتاب ”نوائے لینن ملاحظہ فرمائیں۔یہ کتاب لینن (ولادت 22 اپریل 1870ء۔وفات 21 جنوری 1924ء) کی صد سالہ جوبلی پر ٹیکسلا پبلشرز کراچی نے شائع کی۔اس کتاب میں سر اقبال کے سوشلسٹ خیالات سے متاثر چالیس اردو شعراء کے نمونے دیئے گئے ہیں۔خدا کا انکار 2۔خدا کے انکار کے باب میں پنڈت نہرو اور سر اقبال دونوں ہم مذہب تھے۔لیکن خوش عقیدگی کی حد یہ ہے کہ کئی ہندو نہرو کو دیوتا یقین کرتے ہیں اور ان کو پر میشور کا روپ سمجھتے ہیں۔دوسری طرف پرستاران اقبال انہیں خودی کے پیغمبر اور مذہب عشق کا خدا بنا بیٹھے ہیں۔پاکستان کے ایک شاعر نے قیام پاکستان کے بعد منعقدہ یوم اقبال میں عظمت اقبال پر ایک نظم پیش کی جس کے دوشعر ملاحظہ ہوں۔تو ہے دین خودی کا پیغمبر مذہب عشق کا خدا تو ہے کعبہ عشق کا تو ہے معمار عقل کے سومنات کا محمود3