مطالبہء اقلیت کا عالمی پس منظر — Page 315
315 زیادہ دیر تک نہیں چل سکتی۔وقت آئے گا کہ انسان اس مشینری کو توڑ پھوڑ کے رکھ دے گا اور اس نظام کو اپنے لئے قائم کرے گا جس میں عائلی جذبات کو اپنی پوری 8" شان کے ساتھ بر قرار رکھا جائے گا۔“8 2:۔” اس وقت بظاہر ایسا نظر آتا ہے کہ روس اقتصادی طور پر کامیاب ہو رہا ہے لیکن جب اس کی صنعت بڑھے گی، اس وقت اس کا بھانڈا پھوٹ جائے گا اور اقتصادی طور پر وہ بالکل گر جائے گا“۔و 3: - حال ہی میں اسٹیفن کنگ حال ممبر پارلیمنٹ انگلستان روس میں دورہ کر کے آئے ہیں انہوں نے اس دورہ کا مفصل ذکر ایک مضمون میں کیا ہے جو Soviet Union کے پرچہ میں شائع ہوا ہے۔اس میں وہ لکھتے ہیں: روسی گورنمنٹ نہیں چاہتی کہ روس کی قوم آزادی سے اور بغیر کسی روک کے ہمارے خیالات سے یا کسی اور خیال سے جو روسی نہ ہو واقف ہو سکے۔“ یہ بتانے کے بعد حضرت مصلح موعود نے پیشگوئی فرمائی: ٹوٹے گی“ آخر یہ کولڈ سٹورج میں رکھنے کا معاملہ کب تک چلے گا؟ ایک دن یہ دیوار اور یہ بتانے کے بعد حضرت مصلح موعود نے پیشگوئی فرمائی۔10" ”دنیا ایک زبر دست تغیر دیکھے گی۔حضرت مصلح موعود نے کمیونزم کی مذہب دشمنی کا پردہ چاک کرتے ہوئے واضح فرمایا کہ اس نظام میں وہ شخص جس کے پیروں کی میل کے برابر بھی ہم دنیا کے بڑے سے بڑے بادشاہ کو نہیں سمجھتے ، جس کے لئے ہم میں سے ہر شخص اپنی جان کو قربان کرنا اپنی انتہائی خوش بختی اور سعادت سمجھتا ہے یعنی حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم۔۔۔۔اسی طرح مسیح، موسیٰ، ابراہیم۔۔۔۔سب کے سب نکے اور قوم پر بار تھے اور ایسے آدمیوں کو ان کے قانون کے ماتحت یا تو فیکٹریوں میں کام کرنے کے لئے بھجوا دینا چاہئے تاکہ ان سے جوتے بنوائے جائیں۔۔۔۔اور اگر یہ لوگ اس قسم کے کام کرنے کے لئے تیار نہ ہوں تو پھر ان کا کھانا پینا بند کیا جانا چاہئے۔ان کے نزدیک یہ لوگ نکے اور قوم پر بار ہیں۔کمیونزم کے اس ظالمانہ اور ناپاک نظریہ کو پیش کرنے کے بعد حضرت مصلح موعودؓ نے صدائے ربانی بن کر نہایت درجہ شوکت اور جلال سے فرمایا: