مطالبہء اقلیت کا عالمی پس منظر

by Other Authors

Page 299 of 344

مطالبہء اقلیت کا عالمی پس منظر — Page 299

299 زیب عالمگیر اور حیدر علی نے سر انجام دی تھی۔“ قائد عوام ریسرچ اکیڈمی کا قیام بھٹو صاحب کی قرارداد تکفیر کی بدولت ان کے لاہوری عقیدت مندوں نے ” قائد عوام ریسرچ اکیڈمی“ قائم کی جس کی غرض وغایت ایک جہازی سائز کے اشتہار کے ذریعہ پبلک کو ان الفاظ میں بتائی گئی۔محسن قوم، فخر ایشیا، قائد عوام جناب ذوالفقار علی بھٹو بلاشبہ ایک مقدس تحریک کا نام ہے۔زمانہ گواہ ہے کہ اس فرزند خلیل نے تباہیوں ، بربادیوں اور قومی مایوسیوں کو مردانہ وار قبول کر کے مثالی تدبر و فراست، انتہائی سرعت، تندہی اور جرات و شجاعت کے ساتھ کھنڈرات پر عالیشان عمارات تعمیر کر دکھائی ہیں۔قائد عوام کی اعلیٰ وارفع سوچ اور فکر نے قوم کو فکر نو عطا کر دی ہے۔چنانچہ قائد عوام کے مجاہدانہ سر فروشانہ اور حریت پرستانہ کارناموں اور ارشادات وافکار کو عظیم قومی سرمایہ سمجھ کر "تحریک فکر قائد عوام“ کا قیام عمل میں لایا جاکر قائد عوام کے کارناموں پر ریسرچ اکیڈمی قائم کی گئی ہے۔" اس کے بعد لکھا: ” پہلے مرحلہ میں درج ذیل موضوعات پر ریسرچ ورک کرنے والوں کو ہر موضوع پر علی الترتیب ایک ہزار روپے ، پانچصد روپے انعامات دیئے جائیں گے۔ملک کے ذہین و متین افراد خصوصاً وزرا، قومی و صوبائی اسمبلیوں کے اراکین، صحافی، یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز، اساتذہ ، طلباوطالبات سنجیدہ فکر پارٹی کارکنان کو اس ریسرچ ورک میں حصہ لینے کی دعوت دی جاتی ہے۔قائد عوام ریسرچ اکیڈمی دوسرے مرحلہ کا عنقریب اعلان کر دے گی۔“ بعد ازاں جن ہیں موضوعات میں دعوت تحقیق دی گئی، ان میں سے چند یہ تھے۔قائد عوام اور اتحاد بین المسلمین۔ایشیائی اور اسلامی دنیا کے محبوب لیڈر قائد عوام کا عطا کر دہ آئین دیگر ممالک کے دساتیر کے مقابلے میں بہترین آئینی دستاویز ہے۔قائد عوام بحیثیت عاشق رسول، محافظ ختم نبوت اور ان کی اسلامی خدمات۔یہ اشتہار رانا اعجاز احمد خاں ایڈووکیٹ چیئر مین تحریک فکر قائد عوام صدر دفتر سلیمی چیمبرز