مطالبہء اقلیت کا عالمی پس منظر — Page 298
298 احرار کا اپنے محافظ ختم نبوت کی بارگاہ میں ہدیہ عقیدت کا عملی مظاہرہ احرار لیڈر اسمبلی کی کارروائی سے قبل بھٹو صاحب کے بوٹ اپنی داڑھیوں سے صاف کرنے کی پیشکش کر چکے تھے۔چنانچہ اب جو اسمبلی نے یہ قرارداد منظور کر لی تو انہوں نے شورش کا شمیری کی تحریک پر ملک بھر میں جشن منایا اور بھٹو صاحب کو الیکشن میں ووٹ دینے اور ان سے اپنی عقیدت کا اظہار کرنے کے لئے جہازی سائز کے جلی قلم سے ایک اشتہار شائع کیا جس پر اپنے ”امیر شریعت “ اور محسن اعظم اور ”محافظ ختم نبوت مسٹر بھٹو کی تصاویر دیں اور پھر حسب ذیل الفاظ میں پیپلز پارٹی اپنے کو ووٹ دینے کی تلقین کی۔”امیر شریعت حضرت عطاء اللہ شاہ بخاری کا اعلان سید عطاء اللہ شاہ بخاری نے۔۔۔۔باغ بیرون دہلی دروازہ میں تقریر کرتے ہوئے کہا۔جو شخص قادیانیوں کا مسئلہ حل کر دے گا اس کے کتنے بھی میرے لئے باعث 66 عزت ہوں گے۔“ جناب قائد عوام بھٹو صاحب نے جس دلیری اور ہمت سے کام لیتے ہوئے اس دیرینہ مسئلہ کو حل کیا ہے، اس سے تمام عالم اسلام قائد عوام جناب ذوالفقار علی بھٹو صاحب کا ممنون و مشکور ہے۔میں بحیثیت سابق صدر مجلس احرار اسلام لاہور کے تمام احراری بھائیوں سے اپیل کرتا ہوں کہ الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی کی بھر پور حمایت کریں۔منجانب: حاجی محمد جہانگیر سابق صدر مجلس احرار اسلام لاہور۔جہانگیر بک ڈپو۔چوک اردو بازار۔لاہور۔یہ تو ” امیر شریعت احرار " کا فرمان تھا۔اب جناب رشید اختر صاحب ندوی جیسے غیر احمدی اہل قلم کے جذبات عقیدت ملاحظہ ہوں۔جناب اختر صاحب نے ” ذوالفقار علی بھٹو کی سوانح حیات کا پہلا حصہ ادارہ معارف ملتی اسلام آباد کے زیر اہتمام شائع کیا جو قریباً آٹھ سو صفحات پر محیط تھا۔آپ نے کتاب کے دیباچہ صفحہ 7 پر تحریر فرمایا: ”میرے نزدیک ذوالفقار علی بھٹو نے جون 1969ء کے بعد اس ملت کے احیاء کے سلسلہ میں وہی خدمت انجام دی ہے جو جناب محمد بن قاسم، موسیٰ بن نصیر ، طارق بن زیاد، نورالدین زنگی، حضرت صلاح الدین ایوبی اور آخری ایام میں حضرت اور نگ