مطالبہء اقلیت کا عالمی پس منظر — Page 270
270 اس قرآنی پیشگوئی کے مطابق وہ وقت دور نہیں جبکہ خالص قرآنی زاویہ نگاہ سے اقبالیات کا جائزہ لیا جائے گا اور کوئی ماہر قرآن، شاعر مشرق کے بابی اور اشتراکی ”جواہر پاروں “ ہی کا نہیں ان کے مکمل اردو اور فارسی کلام کا تجزیہ کرے گا اور گل دنیا پر کھل جائے گا کہ یہ کلام محض شاعرانہ تخیلات کا ملغوبہ ہے جس کا ایک ایک شعر ” فِي كُلّ وَادِيَّهِیمُونَ “ کا نقشہ پیش کرتا ہے۔حواشی: 1 الحکیم۔عن ابی امامہ۔بحوالہ کنز العمال جلد 14 صفحہ 280۔ناشر موسستہ الرسالہ بیروت سال اشاعت 1405ھ مطابق 1985ء (طبع پنجم) 2 ”خطبات قائد اعظم “صفحہ 313 مولفہ جناب سید رئیس احمد جعفری۔ناشر مقبول اکیڈمی لاہور اشاعت 1991ء۔3 وفات 22 رجب 1354ھ مطابق 20 اکتوبر 1935 ء مدفن اندرون دبلی دروازہ دارالعلوم حزب الاحناف لاہور۔4 ”باقیات اقبال صفحہ 440 مرتب سید عبد الواحد معینی ایم اے آکسن۔ترمیم و اضافہ محمد عبد اللہ قریشی۔ناشر ائینہ ادب چوک مینار انار کلی لاہور۔5 وفات 6 جنوری 1926ء۔6 اینا صفحہ 493۔پروفیسر براؤن نے بابی مورخ مرزا جانی کا شانی کی کتاب نقطة الکاف کا دیباچہ لکھا ہے۔7 بدائع الآثار۔جلد 1۔صفحہ 192۔8 باقیات اقبال صفحہ 504۔9 ” غبار خاطر صفحه 337-336 پبلشر مکتبہ احرار لاہور۔