مطالبہء اقلیت کا عالمی پس منظر

by Other Authors

Page 229 of 344

مطالبہء اقلیت کا عالمی پس منظر — Page 229

229 السليمة وفق الله الامة كلها الى الصواب وهداهم الى سوى الصراط_10 ترجمہ: نیکی زیادہ دیر پا ہوتی ہے خواہ اس پر ایک زمانہ ہی گزر چکا ہو۔جو تم نے جمع کیا ہے اس میں سب سے بُر ازادِ راہ شہر ہے۔ترجمان القرآن اردو زبان میں قرآن کریم کا ترجمہ ہے جو ابو الکلام احمد دہلوی نے کیا ہے اور اس پر بعض جگہ مختصر اور بعض جگہ تفصیلی نوٹس بھی شامل کئے ہیں۔ضروری ہے کہ میں اس کتاب کی اصل صورتحال اور جو کچھ اس میں سنت اور اجماع امت کے بر خلاف باتیں ہیں ان کی حقیقت کھول دوں۔مجھے یہ سطور لکھنے پر ایک ہم عصر کی تحریر نے مجبور کیا ہے جو اس نے قاہرہ کی اخبار "الفتح" کے شمارہ نمبر 562 میں شائع کی ہے۔ضرب المثل ہے کہ يداك اوكتاوفوك نفخ ( یہ کہاوت اس کے لئے بولی جاتی ہے جو پہلے بُرا کام کر لیتا ہے پھر اس سے بری الذمہ بننے کی کوشش کرتا ہے) مضمون نگار نے اس ترجمہ کے متعلق اپنے مضمون میں اس ترجمہ کی وہ تعریف کی ہے جس کا یہ ترجمہ ہر گز سزاوار نہیں اور جو اس ترجمہ میں عیوب اور نقائص ہیں ان سے صرف نظر کیا ہے یا پھر اُسے اِن (علمی ) باتوں کا ادراک ہی نہیں۔ہمیں زیب نہیں دیتا کہ ہم ہندوستان کے ایک شخص کی جھوٹی تعریفیں کر کے علماء مصر کو دھوکہ اور فریب میں ڈالیں۔کیونکہ خیر خواہی اللہ اور اس کے رسول کی خاطر کی جاتی ہے اور یہ بات درست نہیں کہ ہم ہندوستان کے ایک فرد کی جھوٹی تعریف کریں اور اللہ کی مخلوق کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے اللہ کی ناراضگی خرید لیں۔ایک شخص کی رضا کے مقابل پر اللہ اور اسکے رسول کی رضامندی کہیں زیادہ اہم اور مقدم ہے۔میں پہلے بھی اپنے رسالہ ”نفحہ- العنبر “میں اس ترجمہ کی بعض ہفوات کی طرف اشارہ کر چکا ہوں جس میں میرا مقصد اللہ کی رضا کا حصول اور علم کے متلاشیوں اور ہندوستان کے عامہ المسلمین تک، جو میرے بھائی ہیں، دینی صداقت پہنچانا تھا۔لیکن میں خوب جانتا ہوں کہ بعض لوگ مجھ پر طعن و تشنیع کرنے کے لئے اپنے منہ اور دوا تیں کھول دیں گے اور تعصب اور کند ذہنی سے مجھے پر الزام تراشی کریں گے۔لیکن یہ گزشتہ زمانوں سے ہی لوگوں کا ایک جاری طریق چلا آرہا ہے۔تم نے ہمیں دودھ اور گوشت والے جانوروں کی کثرت کا طعنہ دیا ہے (جبکہ یہ جانور تجارت کے لئے نہیں بلکہ مہمان نوازی کے لئے ہیں) اور اے صحرا کے باسی یہ