مطالبہء اقلیت کا عالمی پس منظر

by Other Authors

Page 169 of 344

مطالبہء اقلیت کا عالمی پس منظر — Page 169

169 بیان ہے۔مولوی حبیب الرحمن لدھیانوی کے بیٹے عزیز الرحمن لدھیانوی مصنف ”رئیس الاحرار “ کا ”1928ء میں آل انڈیا مسلم کا نفرنس لدھیانہ میں ہوئی۔اس کی صدارت کے لئے خواجہ محمد یوسف کے ذریعہ پنڈت موتی لعل نہرو کو کشمیر کا نفرنس کا صدر بنایا۔کا نفرنس میں بڑے بڑے مسلمان کشمیری تاجروں نے پنڈت موتی لعل کی گاڑی اپنے ہاتھ سے کھینچی۔ایک لاکھ ہندو اور مسلمان نے اس کا نفرنس میں شرکت کی۔یہ وہ وقت تھا جبکہ نہرورپورٹ کی وجہ سے پنجاب میں پنڈت موتی لعل نہرو کی ہندوؤں، سکھوں اور مسلمانوں میں سخت مخالفت ہو رہی تھی لیکن رئیس الاحرار مولانا حبیب الرحمن لدھیانوی کی اس تدبیر سیاست نے ہوا کا رخ پلٹ دیا۔۔۔۔پنڈت موتی لعل مولانا کی اس تدبیر سیاست سے بہت خوش ہوئے اور جب تک زندہ رہے، برابر پنڈت جی نے مولانا حبیب الرحمن لدھیانوی کو اپنے دوستوں اور خاص مشیروں کی فہرست حواشی: میں رکھا۔“6 1 کتاب رئیس الاحرار صفحہ 36 (سوانح مولوی حبیب الرحمن صاحب لدھیانوی صدر مجلس احرار) تالیف عزیز الرحمن جامعی لدھیانوی اشاعت -1961 2 مکتوبات احمد یہ جلد اول صفحہ 74 مرتب حضرت شیخ یعقوب علی عرفانی صاحب انوار احمد یہ مشین پریس قادیان 29 دسمبر 1908ء۔3 " رئیس الاحرار " صفحہ 75۔4 "رئیس الاحرار " صفحہ 52۔5 "رئیس الاحرار " صفحہ 99۔6 "رئیس الاحرار " صفحہ 74-75-