مسلم نوجوانوں کے سنہری کارنامے — Page 80
160 مسلم نوجوانوں کے سند کارنامے 159 مسلم نوجوانوں کے نامے لینے کے لیے بھیجا۔انہوں نے جا کر پیداوار کے دو حصے کر دیئے اور مزار عین سے کہا کہ ایک حصہ جو تمہیں پسند ہو تم لے لو لیکن یہود اس سے زیادہ لینے کے خواہش مند تھے۔انہوں نے اپنی عورتوں کے زیور جمع کیے اور بطور رشوت حضرت عبداللہ گود دینا چاہے تا کہ ان کے ساتھ رعایت کر دیں۔لیکن انہوں نے جواب دیا کہ اے یہود تم میرے نزدیک مبغوض ترین مخلوق ہو۔لیکن یہ بغض مجھے تمہارے ساتھ کسی نا انصافی پر آمادہ نہیں کرسکتا۔باقی رہا رشوت کا سوال تو یہ مال حرام ہے۔اور مجھ سے یہ امید نہ رکھو کہ میں یہ کھانے کے لیے تیار ہوں گا۔10۔حضرت ابو بکر بھی قبول اسلام کے وقت نو جوان تھے۔رسول کریم ﷺ نے 40 سال کی عمر میں دعوئی رسالت کیا۔اور آپ آنحضرت ﷺ سے اڑھائی سال چھوٹے تھے۔اسلام سے قبل آپ بہت بڑے تاجر تھے اور آپ کی دیانت وامانت مسلمہ تھی۔قریش میں بہت عزت کے مالک تھے۔ایام جہالت میں بھی خون بہا کی رقوم آپ کے پاس جمع ہوتی تھیں۔اگر کسی دوسرے شخص کے پاس کوئی رقم جمع ہوتی تو قریش اس کو تسلیم نہیں کرتے تھے۔11۔ایرانیوں کے ساتھ نبرد آزما ہونے اور فتوحات حاصل کرتے ہوئے جب مجاہدین اسلام نے نہاوند کے آتش کدہ کو ٹھنڈا کیا تو آتش کدہ کے ایک پجاری نے ایک صندوقچہ لاکر حضرت خذیفہ بن الیمان کے سپرد کیا جو بیش قیمت جواہرات سے بھرا ہوا تھا اور جو ا سکے پاس شاہی امانت کے طور پر تھا۔یہ کوئی مال غنیمت نہ تھا بلکہ پرائیویٹ طور پر حاصل شدہ چیز تھی یا کم سے کم اگر کوئی شخص دیانت داری کی باریک راہوں کا خیال نہ رکھے تو وہ ایسے مال کو اپنے تصرف میں لانے کے لیے کئی تاویلیں کر سکتا ہے لیکن انہوں نے یہ سب کا سب قومی خزانہ میں داخل کر دیا۔ا۔(ابوداؤد کتاب الجہاد ) ۳۔( دار می کتاب البیوع) ۵- (اصابہ ج 2 ص 460) ے۔(ابوداؤ د کتاب الفرائض) ۹۔(موطا كتاب المساقاة) حوالہ جات ۲۔(ابوداؤد کتاب اللقطة ) ( بخاری کتاب اللقطة ) ۴۔(ابوداؤد کتاب الخراج) ۶۔(ابوداؤد کتاب الاطعمة )۔(اسد الغابہ زیر لفظ فاطمہ بنت سوده) ۱۰۔(کنز العمال ج 6 ص 312) www۔alislam۔org