پُرکیف عالم تصور کا مشاعرۂ جشن خلافت — Page 35
پُر کیف عالم تصورکا مشاعرہ جشن خلافت اور اصحاب مسیح الزماں کے عاشقانہ اشعار چوتھی نشست 35 اس نشست کو یہ اعزاز حاصل ہوا کہ یہ سید نا حضرت مسیح الزماں کی موعود و مبشر دختر اور خنساء وقت حضرت سیدہ نواب مبارکہ بیگم صاحبہ کے پر معارف کلام کے لئے مخصوص تھی۔اس تقریب سعید میں حضرت سیدہ کی حسب ذیل دو نظمیں خوش الحانی سے پڑھی گئیں جنہوں نے سامعین میں خلافت سے والہانہ عشق و فدائیت کی نئی بجلیاں بھر دیں اور اطاعت امام کی برقی لہریں دوڑا دیں۔پہلی نظم خدا کا فضل ہے اُس کی عطا ہے محمد کے وسیلے ملا ہے ”مبارک تھا یہ ام المؤمنیں کا ہوا مقبول رب العالمیں کا نوید تنویر محمود موعود این موعود این موعود بر موقعه قیام خلافت ثالثه ۸ نومبر ۱۹۶۵ء)