مسلمانوں کا نیوٹن ۔ ڈاکٹر عبدالسلام

by Other Authors

Page 340 of 433

مسلمانوں کا نیوٹن ۔ ڈاکٹر عبدالسلام — Page 340

(۳۴۰) آپ کی پیدائش ۲۶ فروری ۱۹۴۶ء کو دامان آور (مصر) میں ہوئی۔آپ کے چار بچے ہیں آپ کی اہلیہ کا نام دیما زیویل ہے جو پبلک ہیلتھ (یونیورسٹی آف کیلی فورنیا۔لاس اینجلز ) میں فزیشن ہیں گذشتہ میں سالوں میں ۱۵۰ کے قریب طالب علم ان کے ماتحت پوسٹ ڈاکٹریٹ کر چکے ہیں۔جن میں ریسرچ فیلو۔گریجویٹ سٹوڈنٹ۔اور و زننگ ایسوسی ایٹ شامل ہیں آپ کی رہائش اس وقت کیلی فورنیا کے شہر سان مارینو میں ہے۔فیمٹو کیمسٹری کیا ہے کیمیا دانوں کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ کیمیکل ری ایکشن کا بغور۔بڑی گہرائی کے ساتھ کے ساتھ مطالعہ کر سکیں اس کیلئے ایڈوانس ٹیکنا لوجی استعمال میں لائی جاتی ہے۔ڈاکٹر ز ویل نے ایٹمز اور مالی کیلوئز کو سلو موشن میں کیمیائی رد عمل کے دوران اس لمحہ دیکھا ہے۔جب کیمیکل بانڈز ٹوٹتے یا نئے جنم لے رہے ہوتے ہیں۔فیمٹو کیمسٹری سے ہمیں پتہ چلتا ہے کہ بعض مخصوص کیمیائی رد عمل کیوں ظہور میں آتے اور بعض ایک ظہور پذیر نہیں ہو پاتے۔اب ہم یہ بتلا سکتے ہیں کہ کیمیائی ردعمل میں رفتار اور اس کے نتیجہ یا آؤٹ پٹ کا انحصار درجہ حرارت پر ہوتا ہے۔فیمٹو کیمسٹری کے بانی مبانی احمد زویل ہیں۔جو کال ٹیک میں پروفیسر آف فزکس ہیں ج تکنیک انہوں نے ایجاد کی ہے اس میں الٹرا فاسٹ لیزر ultra fast lasers استعمال ہوتے ہیں جو کیمیکل ری ایکشن کو رئیل ٹائم real time میں پروب کرتے ہیں۔اس تکنیک سے پتہ چلتا ہے کہ کیمیکل بانڈز کر طرح پیدا ہوتے اور کس طرح ٹوٹتے ہیں اس نئی فلیڈ کے تعارف سے کیمسٹری اور فوٹو بیالوجی کی فیلڈز مختلف النوع کا اثر ہوا ہے۔