مسلمانوں کا نیوٹن ۔ ڈاکٹر عبدالسلام — Page 258
(۲۵۸) List of publications in کے ساتھ مل کر لکھا تھا۔کتاب کی ایک خصوصیت یہ ہے کہ آخر پر Chronological order بھی دی گئی ہے۔مؤلف کی ذاتی لائیبریری میں یہ کتاب موجود ہے۔ان سائینسی مضامین کے علاوہ آپ نے پاکستان اور دوسرے ترقی پذیر ممالک کی سائینسی اور تعلیمی ترقی کے مسائل اور ان کے حل پر بھی عالمانہ مضامین لکھے۔آپ نے مختلف یو نیورسٹیوں سے ڈاکٹریٹ کی ڈگریاں ملنے پر صدارتی خطبات بھی پیش کئے۔آپ نے اقوام متحدہ کیلئے بہت سارے پالیسی پیپرز لکھے ، آپ نے ایک درجن کے قریب ضخیم کتا بیں بھی تصنیف فرما ئیں، غرضیکہ آپ نے جو تحریری کام کیا اس کی آؤٹ پٹ حیران کن ہے۔اس ضمن میں یو نیورسٹی آف ہاتھ ، برطانیہ میں آپ کے تمام کا غذات، کتابوں، مضامین، خطوط کی تدوین کا کام شروع ہو چکا ہے اور امید کی جاتی ہے کہ ان کی مکمل فہرست جلد تیار ہو کر انٹرنیٹ پر دستیاب ہو جائیگی تا تشنگان علم و ادب اس بحر نا پید کنار سے کچھ آب شیر میں پی کر سیراب ہو سکیں۔اس ضمن میں اگر کوئی خواہش مند مزید معلومات حاصل کرنا چاہے تو درج ذیل پتہ نوٹ فرمائیں: Abdus Salam Papers, National Cataloging Unit Archives of Contemporary Scientist, University of Bath, UK ان تمام دستاویزات کی کل تعداد ۸۸۰ صفحات بنتی ہے اور یہ آئی سی ٹی پی (ٹریسٹ ) میں محفوظ ہیں: اہم تحقیقات اردو زبان میں آپ کی پچاس سال پر محیط اہم تحقیقات کو قلم بند کرنا آسان کام نہیں ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ اردو بنیادی طور پر ایک ادبی زبان ہے۔اس میں سائینسی اور تکنیکی جدیدترین ترقیات بیان کرنے کیلئے الفاظ موجود نہیں ہیں اور نہ ہی جدید ترین سائینسی تھیوریز کو اردو میں بیان کرنے کی طاقت ہے۔اسی لئے اردو میں انگلش کے الفاظ اس کثرت سے استعمال ہوتے ہیں کہ پتہ نہیں چلتا کہ آپ اردو بول رہے ہیں کہ اردنگلش میری ناقص رائے کے مطابق ہمیں سائینس کی تکنیکی اصطلاحات کو اردو میں تبدیل کرنے کی بجائے جوں کا توں استعمال کرنا چاہئے۔بہر حال اس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے اور