مسلمانوں کا نیوٹن ۔ ڈاکٹر عبدالسلام — Page 176
Symmetry concepts in modern physics 1966 Renormalization & Gravity 1971 Aspects of Quantum theory 1972 Ideals & Realities, various editions 1983,84, 89 Science & Education in Pakistan 1987 Science in third world 1989 Notes on Science & technology 1990 Unification of fundamental forces 1990 Supegravities in diverse dimensions 1990 Supersymmetry & Supergravity 1991 Renaissance of Sciences in isl, countries 1994 Selected papers of Abdus Salam with commentary 1994 (۱۷۶) مؤخر الذکر کتاب میں آپ کے تمام مضامین کی فہرست تاریخ دار بھی دی گئی ہے جس کے مطابق آپ کا پہلا سائنسی مضمون ۱۹۴۳ء میں شائع ہوا اور آخری مضمون ۱۹۹۳ء میں عالمی شہرت کے جرنل فزکس لیٹرز میں شائع ہوا۔یوں پچاس سال کے عرصہ میں ان کل مضامین کی تعداد ۲۷۶ بنتی ہے۔مؤلف کی ذاتی لائیبریری میں او پر مذکورہ کتابوں میں سے سات کے علاوہ متعد دعبد السلام یادگاری رسالہ جات بھی موجود ہیں۔مندرجہ بالا گراں مایہ کتابوں میں چند ایک کے نام سے ظاہر ہوتا ہے کہ بعض ایک ٹیکسٹ بکس ہیں۔آپ کی جلیل القدر کتاب آئینڈ لیز اینڈ ریلے ٹیز کا ترجمہ اس کی افادیت کے پیش نظر دنیا کی مختلف زبانوں میں ہو چکا ہے۔اردو میں اسکا سب سے پہلا ترجمہ ظفر حسن زیدی نے کیا جو جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی نے ۱۹۹۱ء میں شائع کیا، ڈاکٹر انیس عالم نے جو اردو ترجمہ کیا وہ ۱۹۹۲ء میں فرنٹیر پوسٹ لاہور نے شائع کیا۔شہزاد احمد نے ۱۹۹۶ء میں اسکا ایک اور اردو ترجمہ کیا جو ارمان اور حقیقت کے عنوان سے دستیاب ہے۔اگر چہ اس ایڈیشن میں وہ تمام مضامین شامل نہیں جو اصل کتاب میں تھے۔اسی طرح آپ کی شہرہ آفاق تالیف یونی فیکشن آف فنڈا مینٹل فورسز کا ترجمہ ڈاکٹر انیس عالم (شعبہ فزکس، پنجاب یونیورسٹی) نے کیا اور اساسی قوتوں کی یکجائی کے عنوان سے ۱۹۹۷ء میں لاہور سے شائع ہوا۔اس کا ترجمہ یونانی