مسلمانوں کا نیوٹن ۔ ڈاکٹر عبدالسلام — Page 145
(۱۴۵) سے سخت کافر تھا جس نے میر مذہب عشق ایجاد کیا ایک نے بڑی معصومیت سے پوچھا۔یہ مذہب عشق کس نے ایجاد کیا؟ جانے کیوں کر میری زباں پر ایک دم آگیا۔اللہ کے آخری رسول نے۔اور کس نے؟ میں نے جس حد تک تاریخ میں مشاہیر عالم کے حالات پڑھے ہیں۔میں وثوق سے کہہ سکتا ہوں انسان ے سب سے زیادہ محبت اور رحمت سے پیش آنیوالا انسان بشر کہو، رسول کہ محمد عہ کے ذات اقدس ہے۔اللہ نے میری لاج رکھ لی۔میرے اس جواب نے اس شعر کی نئی شرح سے میرے مہمانوں کا دل خوش کر دیا۔وہ احترام سے اٹھے۔ایک چیز کا میں صدق دل سے اعتراف کرتا ہوں کہ انہوں نے نہایت مہذب اور شائستہ طریق سے میرے ساتھ سلوک کیا۔یہاں تک کہ وہ انٹرویو بھی نہیں چھپا۔چند ماہ بعد تصویر کا دوسرا رخ بھی سامنے آگیا۔ڈاکٹر عبد السلام کا تار آ گیا کہ فلاں جہاز سے۔کراچی آرہا ہوں۔کچھ کتابیں خریدنے کا ارادہ ہے۔میں آپ کے دفتر میں پہنچ جاؤں گا۔وقت طے نہیں کر سکتا اس روز آپ دفتر میں رہے گا۔آپ کی مہربانی۔اس تار سے جو میرا حال ہوا ہوگا اس کا اندازہ وہی کر سکتے ہیں جو غالب کے احوال سے واقف ہیں۔وہ آئیں گھر میں ہمارے خدا کی قدرت ہے۔کبھی ہم ان کو کبھی اپنے گھر کو دیکھتے ہیں ہمارے دفتر میں ڈاکٹر سلام کی تصویر کے سوا کیا رکھا تھا؟ نہ قالین ، نہ تحفہ، لیکن بالفرض اکلوتی تصویر سے انہوں نے فرض کر لیا کہ میں ان کا ہم عقیدہ ہوں۔یہ ایک ایسا موضوع تھا جو میری زبان پر نہ ان کی زبان پر کبھی نہیں آئیگا۔سچ کی بھی تو زبان ہوتی ہے۔تین روز کے بعد انہیں کراچی آنا تھا۔میں نے سوچا کہ کہیں سے مسلم سائینس دانوں کی سیاہ و سفید تصاویر دستیاب ہو جائیں۔ہمدرد والوں نے بتلایا کہ ان کی طرف سے فراہم کردہ تصاویر کی بنیاد پر ایسوسی ٹیڈ پریس نے ایک کیلنڈر چھاپا تھا۔چنانچہ وہ کیلنڈر حاصل کیا۔بارہ تصاویر وہ اور ایک تصویر قائد