مسلمانوں کا نیوٹن ۔ ڈاکٹر عبدالسلام — Page 97
(92) زمین مسکن تھیوریز پارٹیکل فزکس کے افق پر آپ چالیس برس تک ماہتاب بن کر ضوفشاں ہوئے اور ذراتی طبیعات کی فیلڈ کو بام عروج تک پہنچایا۔اس ضمن میں آپ نے اتنی زمین شکن تھیوریز پیش کیں کہ ان کے بیان کیلئے ایک دفتر درکار ہوگا۔ایک تھیوری جس کو وضع کرنے کی بناء پر آپ کو نوبل انعام سے نوازا گیا وہ مختصراً یہ تھی کہ برق مقنا طیس قوت اور خفیف نیو کلیائی قوت در حقیقت ایک ہیں یہ فی الحقیقت آپ کے فطری قوتوں کے وحدت کے وسیع تر نظریہ کی ایک کڑی تھی جسکی دوسری کڑی الیکٹرو و یک فورس اور سٹرانگ نیوکلئیر فورس کی وحدت کا نظریہ ہے جس کی ایک پیش گوئی یہ ہے کہ نہ زوال ہونے والا پروٹان ایک لمبے عرصہ کے بعد زوال پذیر ہو جاتا ہے۔دنیا کی بڑی بڑی تجربہ گاہوں میں اس وقت آپ کے اس نظریہ کو تجربہ کی کسوٹی پر پرکھا جا رہا ہے اگر ایسا ثابت ہو گیا۔تو توحید کے اس پر ستار کا سکہ ایک بار پھر دنیا میں بیٹھ جائیگا۔مذہب اور سائینس سائینسدان ہونے کے ناطے آپ اللہ تعالیٰ کی وحدانیت پر پختہ اور یقین کامل رکھتے تھے اخلاص اور منکسر المزاجی طبیعت میں کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی تھی۔اسلام کے ازلی پیغام پر آپ کا یقین غیر متزلزل تھا سائینسی علوم آپ کو خدائے ذوالجلال کی یاد سے محو نہ کر سکے اٹلی میں قیام کے دوران جو مسلم طلباء وہاں تعلیم کیلئے آتے تھے آپ جمعہ کے روز با جماعت صلوۃ کا انتظام فرماتے نیز امامت کے فرائض خود انجام دیتے تھے۔دین اسلام سے آپ کی والہانہ وابستگی آپ کا ایسا طرہ امتیاز تھی کہ اپنے اور غیر سبھی متاثر ہوئے بغیر نہ رہتے تھے اس چیز کا بیان پروفیسر جان زائی مان Ziman نے کچھ یوں کیا ہے: عبد السلام کی زندگی اور کا رہائے نمایاں دونوں میں ایک ھی تصور كارفرما ہے اور وہ ھے ارتباط اور اتحاد عبد السلام دین اسلام پر یقین رکھتے هیں اور انھوں نے اپنی زندگی کو نظریہ وحدت کیلئے وقف *** کردیاہے۔