مسلمانوں کا نیوٹن ۔ ڈاکٹر عبدالسلام

by Other Authors

Page 98 of 433

مسلمانوں کا نیوٹن ۔ ڈاکٹر عبدالسلام — Page 98

(۹۸) ائیر مارشل (ریٹائرڈ) ظفر چوہدری چند خوشگوار یادیں کے اعلیٰ سائینس کی سنگلاخ زمین میں ڈاکٹر عبد السلام کے کار ہائے نمایاں کے متعلق کچھ کہنا میرے بس کی بات نہیں۔البتہ میں چند مختصر باتیں ان کی باکمال شخصیت اور اقدار کے متعلق عرض کرنے کی کوشش کروں گا۔میری ان سے شناسائی ۱۹۴۲ء میں ہوئی جب وہ گورنمنٹ کالج میں تھرڈ ائیر میں داخل ہوئے اس سے قبل وہ پنجاب یونیورسٹی کے میٹرک اور ایف اے کے امتحانوں میں نئے ریکارڈ قائم کر چکے تھے۔اس وقت کا عبد السلام ایک شرمیلا سا لڑکا تھا جو اپنے کام سے کام رکھتا تھا۔کبھی کبھی وہ یہ انتظام کر لیتا کہ جب وہ پڑھائی میں مصروف ہوتا تو ہاسٹل کے کمرے کو باہر سے تالہ لگا دیتا تا کہ یار دوست بلا وجہ وقت ضائع نہ کریں۔اس کی تفریح فقط شطرنج کی ایک دو بازیاں ہوتی تھیں جو وہ کامن روم کے مار کر خوشیا سے کھیلتا تھا۔اس زمانے میں نیو ہاسٹل میں باورچی محمد دین دونوں وقت نہایت لذیذ آلو گوشت پکایا کرتا تھا جو کہ عبد السلام کو بہت مرغوب تھا اور وہ خوب سیر ہو کر کھاتا تھا۔ان کے بے تکلف دوست اس کی پر خوری پر اسکا مذاق بھی کرتے لیکن وہ برا نہ مانتا تھا۔پھر ۱۹۴۶ء میں عبد السلام ریاضی میں ٹرائی پوز Tripos ( بی ایس سی آنرز ) کرنے کیلئے کیمبرج چلا گیا کبھی کبھار میرا لندن جانا ہوتا تو میری اس سے ملاقات ہوتی۔اس کا لباس حد درجہ سادہ ہوتا تھا اور وہ اکثر ایک بڑی سی ٹوپی اور رین کوٹ پہنے رکھتا تھا۔فارغ اوقات میں کھیل تماشے کی بجائے لندن کے مختلف میوزیم میں گزارتا اور ہم جیسے کھلنڈروں کو بھی ساتھ گھسیٹ لیتا۔اس کی طبیعت بہت سادہ اور ہر قسم کے تکلفات سے مبرا تھی۔ایک مرتبہ ہم دونوں بس میں سفر کر رہے تھے اس نے کچھ لکھنے کے لئے جیب