مسلمانوں کا نیوٹن ۔ ڈاکٹر عبدالسلام

by Other Authors

Page 75 of 433

مسلمانوں کا نیوٹن ۔ ڈاکٹر عبدالسلام — Page 75

(۷۵) انٹرویو از لوئیس دولپرٹ حکمت کے موتی Science Sublime دنیائے اسلام کے سب سے پھلے نوبل انعام یافتہ ڈاکٹر عبدا لسلام كا يه انٹرویو لوئیس و ول پرت Lewis Wolpert نے ان کے گھر واقع ساؤته لنڈن ( پٹنی) میں لیا تھا جب گھر کے اندر بچوں کا شور و غل اور گھر کے کام کاج پو ہے زور شور سے ھو رھے تھے۔انٹرویو لینے والے نے اس بات کا اظہار کیا کہ اس ماحول میں یہ چوٹی کا سا ئیسندان کیسے اپنی زمین شکن تهيو ريزكو وضع کرتا ھے۔شاید اسکے خیال کی پرواز اس قدر تیز اور گھری اور اتنی اونچائی پر هوتی هے که اسے ارد گرد کے ماحول کا احساس ھی نھیں رھتا ھے۔انٹرویو کے آغاز میں ڈاکٹر سلام نے فرمایا۔۔میری تربیت میرے بہی خواہوں اور خاص طور پر میرے والد صاحب نے کی۔جو میرے انڈین سول سروس میں جانے کے خواہش مند تھے مگر میرا پار ٹیکل فزے سسٹ بن جانا محض حادثاتی ہے۔یہ حادثہ دوسری جنگ عظیم کا ہے اگر جنگ عظیم وقوع پذیر نہ ہوتی تو انڈین سول سروس کے امتحان ضرور ان مہینوں میں منعقد ہوتے جن دنوں میں جنگ عظیم جاری و ساری تھی۔اور مجھے فیصلہ کرنا پڑتا کہ میرا مستقبل میں کیریر کیا ہو گا؟ اور اب تک شاید میں سول سرونٹ بن چکا ہوتا۔سوال۔۔۔تو کیا اس وقت آپ کے ذہن میں سائینس میں اپنا مستقبل بنانے کا کوئی وہم و گمان بھی نہ تھا ؟ جواب۔۔نہیں، فی الحقیقت یہ بات حادثاتی ہے جس کا اجمال یہ ہے کہ جنگ عظیم دوم کی