مسلمانوں کا نیوٹن ۔ ڈاکٹر عبدالسلام

by Other Authors

Page 13 of 433

مسلمانوں کا نیوٹن ۔ ڈاکٹر عبدالسلام — Page 13

ہر کام میں سلیقہ آپ نے اپنی زندگی میں کوئی ایسا موقعہ ہاتھ سے نہ جانے دیا جس کو زیر استعمال لانے سے آپ کی رہنی لیاقت اور فطانت میں مزید تر اضافہ ہو سکے۔ایر پورٹ پر جہاز کے انتظار میں لا تعداد گھنٹے آپ نے دنیا کا تماشہ دیکھتے رہنے میں ضائع نہیں ہونے دئے۔جیسا کہ میں نے قبل ازیں ذکر کیا آپ مطالعہ کے حد درجہ رسیا تھے مطالعہ کی پیاس کبھی شدت میں کم نہ ہوتی تھی اور یہ مطالعہ کا جنون صرف فزکس یا تیسری دنیا میں سائینس کے موضوعات تک محدود نہ تھا بلا شبہ جیسی سائز کا قرآن مجید ہمیشہ آپ کے کوٹ کی جیب میں ہوتا تھا۔تا آپ کو جب کبھی اس کی ضرورت پڑے یہ دستیاب ہو۔جب آپ لندن گھر میں مطالعہ میں مصروف ہوتے تو قرآن پاک کی تلاوت کا ٹیپ آپ کے کمرہ میں ساتھ ساتھ چل رہا ہوتا تھا۔آسان مطالعہ کے لئے آپ کو Woodhouse پی جی ووڈ ہاؤس کے سراغ رساں کیریکٹر Bertie Wooster اور پھر ایک اور مصنف آگا تھا کرسٹی Aghatha Christie کا کیریکٹر Hercule Poiro جن کی سراغ رسانی کا فن اور فراست زبان زد عام تھی۔ان سے آپ بہت محظوظ ہوتے تھے۔جب آپ فزکس کی کسی تھیوری پر یہ ظاہر کام نہ کر رہے ہوتے تو بھی آپ کا دماغ کسی سائنسی معمہ کو حل کرنے میں شب و روز مصروف کار ہوتا تھا۔جیسا کہ میں نے پہلے عرض کیا میرے ابی اس چیز کا بہت خیال رکھتے تھے کہ ہم اپنا وقت ٹیلی ویژن دیکھنے میں ہرگز ضائع نہ کریں مگر جب ان کی پیاری اماں جی نے ہمارے ساتھ گھر میں رہائش اختیار کر لی تو وہ اس معاملہ میں ذرا نرم ہو گئے۔اور گھر میں ٹیلی ویژن لانے پر آمادہ ہو گئے پھر اس کے بھی دو مقاصد تھے ایک تو کہ یہ ٹیلی ویژن سیٹ اماں جی کے کمرہ میں نصب کیا جائیگا اور دوسرے یہ کہ ہر وہ پروگرام جو ہم انگلش میں دیکھیں گے اس کا ترجمہ ہمیں پنجابی میں اماں جی کے لئے کرنا ہوگا اس کا بڑا مقصد آپ کا اپنی والدہ محترمہ کا آرام اور دل لگی تھا۔پھر خود باپ ہونے کے ناطے سے اس انتظام میں پوشیدہ دانائی اور حکمت بھی تھی۔اس بندوبست میں ایک اور ان کا محبوب سبق ہم پر اب روز روشن کی طرح عیاں ہوتا ہے اور وہ یہ کہ دنیا کے کام جس طرح سر انجام پاتے ان میں ایک سلیقہ اور ترتیب پنہاں (الله)