مسلمانوں کا نیوٹن ۔ ڈاکٹر عبدالسلام

by Other Authors

Page 86 of 433

مسلمانوں کا نیوٹن ۔ ڈاکٹر عبدالسلام — Page 86

(۸۲) قانون کی تشریح کرتے ہیں ان کو اگر آپ ٹریس بیک کریں تو ان کا آغاز جرمن ریاضی دان گاس Gauss سے ہوا جس نے خلاء میں جھکاؤ Curvature of space معلوم کرنے کے لئے ٹیسٹ کئے جو چیز اس نے نہ کی وہ یہ تھی کہ اس نے اس میں ٹائم کا اضافہ نہ کیا تو دیکھیں ان آئیڈیاز کے بارہ میں inevitability ہے۔اگر چہ اس چیز میں میکس ویل کی فطری قابلیت کا بھی عمل دخل ہے کہ اس نے ایکسٹرا ٹرم کو دریافت کیا اور آئن سٹائن کے لئے بھی یہ ایک زبر دست خراج عقیدت ہے کہ اس نے تھری ڈائی مینشنل پھیس میں ٹائم کا اضافہ کر دیا اگر آپ یوں آئیڈیاز کی تاریخ کا مطالعہ کریں تو معلوم ہوگا کہ ان کا آغاز کئی نسلوں میں دور پاک ستان PAKISTAN بہت پہلے ہوا تھا۔Rs۔2 SCIENTISTS OF PAKISTAN DR۔ABDUS SALAM تاریخ احتماء ۲۱ نومبر ۱۹۹۸ء سوال۔۔۔کیا آپ کے نزدیک اگر یہ فطری قابلیت والے انسان دنیا میں نہ ہو تے تو ان آئیڈیاز کی دریافت ہر صورت میں ہونا مقدر ہی تھی ؟ جواب۔۔۔جی ہاں میں آپ کی بات سے متفق ہوں۔سوال۔۔۔آپ کی بیک گراؤنڈ مذہبی ہے آپ کے فزکس کی تعلیم حاصل کرنے میں کیا مذہب سے اس کا کوئی تضاد یا ٹکراؤ تھا؟ جواب۔۔۔نہیں ہر گز نہیں ایسا تضاد کیوں ہونا چاہئے تھا، حسن اتفاق سے اور میں نے اس بات کا اظہار اپنی تحریروں میں خوب کیا ہے کہ تین بڑے مذاہب میں سے اسلام صرف واحد مذہب ہے جو فطرت کے قوانین اور ان پر تفکر پر بہت زور دیتا ہے قر آن پاک کی آیات کا آٹھواں حصہ مومنوں کو فطرت کے مطالعہ کی نصیحت کرتا ہے تا وہ خدا