مسلمانوں کا نیوٹن ۔ ڈاکٹر عبدالسلام — Page v
پر کوئی مضمون لکھا ہو تو مجھے ای میل کر دیں۔ان کی طرف سے جواب آیا I am sorry that I have not written anything since the > death of Abdus Salam that would be suitable for inclusion > in the volume you are planning Steven Weinberg میں نے اس کے جواب میں لکھا کہ اچھا کچھ نہیں تو ایک دو ذاتی واقعات ہی سپر د قلم فرما دیں۔اس کے جواب میں پروفیسر موصوف نے لکھا کہ sw Sorry, I don't have time for this; SW, اس طرح میری شدید خواہش تھی کہ جس طرح عزیزم احمد سلام نے اپنے والد گرامی کے بارہ میں اپنے خیالات کا اظہار نہایت خوبصورت رنگ میں کیا ہے اسی طرح عمر سلام بھی اپنے قلبی احساسات کو قلم بند کرے۔چنانچہ میں نے اس ضمن میں ڈاکٹر لوئیس سلام صاحبہ سے آکسفورڈ یو نیورسٹی میں ای میل کے ذریعہ رابطہ کیا۔انہوں نے جواباً لکھا کہ عزیزم عمر اس بات پر رضامند نہیں ہوا ہے لیکن میرے خیال میں ڈاکٹر عبد السلام کی پبلک لائف اور تیسری دنیا میں سائینس کے فروغ میں ان کا کام اتنا زیادہ ہے کہ آپ کو اس کتاب کیلئے کافی موادمل جائیگا۔اس کتاب میں ڈاک کے دو ٹکٹ شائع کئے گئے ہیں جو حکومت پاکستان اور حکومت بنین نے ڈاکٹر صاحب کی خدمات کو سراہتے ہوئے جاری کئے تھے۔اس ضمن میں اس بندہ پر تقصیر نے مکرم نیم مہدی صاحب امیر جماعت احمدیہ کینیڈا کی تحریک پر کینڈا پوسٹ کے پریڈی ڈینٹ اور چیف ایگزیٹو آفیسر آنر نبیل اندرے اولیٹ Hon Andre Quellet سے رابطہ کیا۔میری چھٹی کے جواب میں انہوں نے لکھا: In light of our stamp program criteria, which gives priority to subjects primarily relating to Canada, Dr Salam would not be elegible for commemoration on a Canadian postage stamp۔( June 5, 2002) کہنے کا مقصد یہ ہے کہ خاکسار نے ہر ممکن کوشش کی اور ہر جتن کیا کہ اس کتاب میں اچھے سے اچھا مواد اور مضامین شامل کئے جائیں۔اس ضمن میں اگر کوئی نادانستہ غلطی یا کوتا ہی ہو گئی ہو تو میں اس کا ذمہ دار میں ہوں۔اگر کوئی اچھی بات لکھی گئی تو یہ صرف خدا کی دین ہے میں تو ایک کرم خاکی ہوں۔لا ریب مولیٰ کریم کا فضل شامل حال نہ ہو تو کوئی بھی ثریا تک نہیں پہنچ سکتا۔