مسلمانوں کا نیوٹن ۔ ڈاکٹر عبدالسلام — Page 33
(۳۳) ڈاکٹر ایم جے ڈف، ٹیکساس امیریکہ امیریکن شاگرد کے تاثرات ايم -جي - أف M۔J۔Duff جنہوں نے ڈاکٹر عبد السلام کے زیر نگرانی ڈاکٹریٹ کا تحقیقی کام کر کے فزکس میں ڈگری حاصل کی۔انہوں نے درج ذیل قلبی تاثرات اور بیتی ہوئی یا دوں پر اظہار خیال دسمبر ۱۹۹۶ء میں پوری انڈیا) میں منعقد ہو نے والی فزکس کی ورکشاپ میں ایک شام عشائیہ کے بعد کیا۔مضمون نگار ایک زمانہ میں ٹیکساس اے اینڈ ایم یونیورسٹی کے سینٹر فار تھیو رٹیکل فزکس کالج سٹیشن۔ٹیکساس امر یکہ میں فزکس کے شعبہ سے منسلک تھے۔(مترجم) گزشتہ مہینہ ڈاکٹر عبد السلام کی رحلت نہ صرف ان کی فیملی کے لئے ایک بہت بڑا نا قابل تلافی نقصان تھا بلکہ یہ نقصان فزکس کی کمیونٹی اور تمام بنی نوع انسان کا بھی نقصان تھا۔کیونکہ نہ صرف وہ بیسویں صدی کا عظیم المرتبت فرسٹ تھا بلکہ جس نے کائینات میں موجود چار میں دنیا نے سائینس کے یہ درخشاں۔۔ڈاکٹر عبد السلام سے دو بنیادی قوتوں کو متحد کیا۔اس نے اپنی زندگی سائینس اور ایجو کیشن کی تیسری دنیا میں فروغ اور دنیا میں امن کے قیام کیلئے وقف کر دی تھی۔اگر چہ اس نے نوبل پرائز فزکس میں حاصل کیا لیکن امن کے نوبل پرائز کا بھی وہ یقینی طور پر حقدار تھا۔عبد السلام کی ولادت جھنگ شہر میں ۱۹۲۶ء میں ہوئی۔جو اس وقت پاکستان میں واقع ہے