مسلمانوں کا نیوٹن ۔ ڈاکٹر عبدالسلام

by Other Authors

Page 32 of 433

مسلمانوں کا نیوٹن ۔ ڈاکٹر عبدالسلام — Page 32

(۳۲) بہت ہر دلعزیز تھے۔ان کو سن کر اسے بہت ذہنی سکون حاصل ہوتا تھا۔پھر میں نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال (۱۸۷۷ تا ۱۹۳۸ ) کی اردو اور فارسی شاعری کے ٹیپ کیسٹ بھی پر و فیسر سلام کو ارسال کئے جو اقبال اکیڈیمی (برطانیہ) نے ۱۹۹۲ میں تیار کئے تھے اور جس کا میں چیر مین ہوں۔تو یہ چند ایک میری دل افروز یا دیں ہیں اس جلیل القدر انسان کے متعلق جو میرے نزدیک آئن سٹائن - پالہ ڈائیر انکے۔مائزہ برگ کے پایہ کا عبقری سائینس دان تھا۔ہم میں سے بہتوں کے خیال میں سلام دوسرے نوبل انعام کا بھی مستحق تھا مگر اس بار انعام اسے تھرڈ ورلڈ میں سائینس کے فروغ کے لئے اس کی لائف لانگ سروس کی بناء پر ملنا چاہئے تھا۔آئی سی ٹی پی اور ٹی ڈبلیو ایس دو ایسے ادارے ہیں جو اس کے زرخیز دماغ کی پیداوار تھے اور جو اس کی شب و روز کی کاوشوں سے سائینس اور تھرڈ ورلڈ کیلئے اس کی پر شوکت خدمات کی بناء پر اس کے پیارے نام کو زندہ جاوید رکھیں گے۔سلام کا نام یقیناً لوح زندگی پر ثبت ہو چکا ہے۔( ترجمہ محمد زکریا درک) TWAS Newsletter Vol 8, No4۔۔۔۔: Oct to Dec 1996 XXX مضمون کے مصنف ڈاکٹر پروفیسر سعید اختر درانی برمنگھم یونیورسٹی سے ریٹائر ہو کر اب پاکستان میں ڈاکٹر سلام کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے میں مصروف عمل ہیں۔