مسلمانوں کا نیوٹن ۔ ڈاکٹر عبدالسلام

by Other Authors

Page 295 of 433

مسلمانوں کا نیوٹن ۔ ڈاکٹر عبدالسلام — Page 295

(۲۹۵) ہے۔جذباتی وابستگی۔فیاضانہ امداد مستقبل کی ضمانت۔انتظامی آزادی۔اور ہماری سائینسی کاوشوں کا بین الاقوامی برادری سے تعلق۔تعلیم میں پسماندگی کی وجہ : ایک عصر جس نے ہمارے ممالک کی خواندگی پر اثر ڈالا ہے وہ علماء کرام کا پر نٹنگ کی مخالفت ہے۔ترکی مسلمان ممالک میں سے پہلا ملک تھا جس نے چھاپہ خانہ کھولنے کی اجازت دی تھی۔یہ واقعہ ۱۷۲۷ء کا ہے۔جب ابراہیم متفرقہ Ibrahim Mutafariqa کو یہ شاہی اجازت نامہ ملا که و ۱۵۸۳۵ء سے پہلے کے مسودات کے ایڈیشن شائع کر سکتا ہے۔یہ مسودات نو دریافت ملک امریکہ کے متعلق تھے۔ابراہیم متفرقہ کے چھاپے خانے اس کی موت کے بعد بند کر دئے گئے۔اور پھر انیسویں صدی کے وسط میں ان کو دوبارہ شروع کیا گیا۔تب قرآن کریم کو چھاپنے کی اجازت (جو صرف عربی متن تک محدود تھی) ۱۸۷۴ء میں دی گئی۔یہ واقعہ گٹن برگ Guttenberg کی انجیل کے شائع ہونے کے ۳۲۰ سال بعد پیش آیا تھا۔میں خود یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ قرآن کریم کا عربی متن وینس سے سولہویں صدی کے آخر میں شائع ہوا تھا۔یہ نسخہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی لائیر بیری میں محفوظ ہے۔I سائینسی فکر کے خلاف مذہبی اداروں کی مخالفت اس قدر شدید تھی کہ (۱۰۰۰ء سے بعد تک) البیرونی کا وہ واقعہ یاد آتا ہے کہ اس پر مرتد ہونیکا الزام اس کے ایک ہم عصر نے اس وقت لگایا تھا جب البیرونی نے اپنے بنائے ہوئے ایک آلے میں (شمسی)، بزنطینی کیلنڈر کا استعمال کیا تھا۔اس ایجاد کا مقصد نماز پنجگانہ ادا کرنے کیلئے صحیح وقت کا تعین تھا۔البیرونی نے اس الزام کو رد کرتے ہوئے جواب دیا: بزنطینی تو روٹی بھی کھاتے ہیں، کیا اب آپ روٹی کے خلاف بھی شریعت کا کوئی حکم جاری کر دیں گے۔۱۳